Gold Price تاریخ کی بلند ترین سطح 2262 پر ، Chinese Caixin PMI کے بعد طلب میں اضافہ.
Commodities started a strong start of the week in-spite of Easter's Holidays in Europe and United States
Gold Price تاریخ کی بلند ترین سطح 2262 پر آ گئی ہے . آج ریلیز ہونے والی Chinese Caixin PMI کے توقعات سے بہتر اعداد و شمار اور 2ND Largest Economy in the World کا مثبت منظر نامہ سانے آنے کے بعد Europe اور United States میں Easter Holidays کے باوجود Asian Markets میں Bright Metal کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا ہے.
Gold Price پر Chinese Financial Reports کے اثرات.
China دنیا میں Switzerland کے بعد 2nd leading Importer of Gold ہے . 2022 میں Chinese Gold Imports کا حجم 75 ارب ڈالرز سے زائد رہا تھا. جس میں سے 60 فیصد صنعتی طور پر Gold Products کے لئے استمعال کیا گیا . یہی وجہ ہے Chinese Economic Recovery کے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد اسکی طلب آسمان سے باتیں کر رہی ہے .
S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں داخل ہو گیا اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 51.1 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 51.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.9 فیصد تھی۔
رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کے توازن اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے دباؤ کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود جنوری میں China کا معاشی کم بیک ناقابل یقین ہے . جس سے مستقبل میں Global Economy پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے .
اعداد و شمار Chinese Markets میں تیار شدہ اشیاء کی سابقہ Chinese Financial Reports کے برعکس اپنی لاگت سے اوپر کی سطح پر فروخت کے رجحان کہ عکاسی کر رہے ہیں۔
اختتام ہفتہ پر جاری ہونیوالی رپورٹس کے اثرات.
Easter سے قبل US PCE Index کی سالانہ سطح توقعات کے مطابق 2.8 فیصد آنے کے بعد US Dollar Index میں مندی کی لہر جبکہ Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا . Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program جون سے پہلے شروع کرنے کے امکانات بھی بڑھ گئے.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ 2.8 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.
اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جنوری میں بھی یہ انڈیکس 2.8 فیصد رہا تھا. دوسری طرف سالانہ Core PCE ریڈنگ 2.9 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی توقع کر رہے تھے
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2262 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر چکا ہے Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی اور اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔