AUDUSD کی قدر 0.6500 سے اوپر مستحکم، Chinese Caixin PMI مارچ میں 51.1 فیصد پر آ گئی.
Upbeat Financial data raised demand for Australian Dollar in Limited Sessions amid Easter holiday
AUDUSD کی قدر Asian Sessions کے دوران 0.6500 سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے جس کی بنیادی وجہ Chinese Caixin PMI Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں . جن کے مطابق مارچ میں ایشیائی ملک کی Economy ایک مرتبہ پھر بحالی کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . یہی وہ محرک ہے جس سے Easter کی تعطیلات کے باعث محدود سیشنز میں بھی Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.
Chinese Caixin PMI Report کی تفصیلات۔
S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں داخل ہو گیا اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 51.1 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 51.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ فروری کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 50.9 فیصد تھی۔
رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ Chinese Economy بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کے توازن اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے دباؤ کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد کو Supply Shock کا سامنا ہے۔ اس کے باوجود جنوری میں China کا معاشی کم بیک ناقابل یقین ہے . جس سے مستقبل میں Global Economy پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے .
اعداد و شمار Chinese Markets میں تیار شدہ اشیاء کی اپنی لاگت سے اوپر کی سطح پر فروخت کے رجحان کہ عکاسی کر رہے ہیں۔
Chinese Data کے Australian Dollar پر اثرات۔
چین Australia اور New Zealand کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 85 ارب ڈالرز ماہانہ ہے۔ چینی صنعتی شعبہ 27 ارب ڈالرز کی Iron Ore آسٹریلیا سے درآمد کرتا ہے۔ جو اس کی معیشت کا 42 فیصد بنتا ہے۔ اسی ٹریڈ سے AUD کی طلب پیدا ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں امریکہ کے ساتھ سپلائی ایشوز سامنے آنے پر دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے AUD اور New Zealand Dollars اپنی عالمی تجارت میں بطور کلیئرنگ کرنسیز استعمال کرنا شروع کئے ہیں۔ چین اور اس سے جڑی خبریں اسی بناء پر ان ممالک کے Financial Indicators پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
توقعات سے مثبت Chinese Financial Data سامنے آنے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6500 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . ٹیکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہے ۔ جسے اس نے گزشتہ ہفتے کھو دیا تھا ۔
اسوقت یہ نفسیاتی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6480 سے نیچے خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.
موجودہ سطح Australian Dollar کے لئے اس اعتباز سے اہم ہے کیونکے اس سے نیچے اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6480 ، 0.6460 اور 0.6430 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6530 ، 0.6560 اور 0.6580 ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔