PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، IMF کی طرف سے نئے پروگرام کیلئے بیانات.
KSE100 Index closed at 70909, Highest Ever weekly closing, Financial Indicators continue receiving positive news
PSX میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت انداز میں ہوا. IMF کی طرف سے نئے پروگرام کیلئے مثبت بیانات سامنے آنے کے بعد KSE100 ایک مرتبہ پھر 71 ہزار کی بلند ترین سطح کے قریب آ گیا ہے . جسے اس نے محض ایک دن قبل کھو دیا تھا.
PSX میں ریکارڈ تیزی کی وجوہات کیا ہیں؟
حالیہ دنوں میں Pakistani Economy اگرچہ کئی مسائل کی شکار ہے. تاہم General Elections 2024 کے بعد نئی منتخب حکومت کو Saudi Arabia جسے اہم دوست ملک اور International Monetary Fund سے مثبت رسپانس ملا ہے .
یہی وجہ ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے اور Pakistan Stock Exchange آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے . اس ہفتے ایک اور اہم پیشرفت Foreign Investment in Pakistan کے معاملے میں ہوئی. جب Saudi Foreign Minister شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کی قیادت میں اعلی ترین وفد Islamabad پہنچا.
Pakistani Foreign Office کے مطابق Noor Khan Airbase پہنچنے پر Foreign Minister اسحٰق ڈار سمیت Federal Cabinet کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ Saudi Delegation نے سرمایہ کاری کے اگلے مراحل اور عملدرآمد کے امور پر مذاکرات کئے. بالخصوص Gwadar میں Oil Refinery کا قیام اور Reko Diq Project میں Saudi Investment اس دورے کی ترجیحات میں شامل رہیں.
سعودی عرب کی Pakistan میں Energy اور Agriculture کے شعبوں میں دلچسپی رکھتا ہے. ‘ اس دوران Bilateral Relations کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ Sandak اور ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری سمیت Economic Cooperation کے دیگر امور زیرغور آئے.
KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
KSE100 میں تیزی کی یہ نئی ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی.
Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود کا کہنا ہے کہ اسکی بنیادی وجہ IMF کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ اور نئے پروگرام کیلئے مثبت اشارے ہیں. تاہم Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے. انہوں نے urdumarkets.com سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مذاکرات کا باقاعدہ آغاز مئی میں متوقع ہے.
حسن مقصود نے کہا کہ اگرچہ یہ مثبت شروعات ہیں تاہم اس معاملے میں خاصے طویل مذاکرات ہوں گے. کیونکہ عالمی ادارہ New Economic Reforms in Pakistan کا منتظر ہے.
Pakistani Economy پر گہری نظر رکھنے والے ARY News سے منسلک سینئر صحافی آصف قریشی کے مطابق چونکہ عالمی اداروں کے ساتھ تمام معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں . اس لئے PSX میں سرمایہ کاری مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح 71 ہزار کے بالکل قریب ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . تاہم دن کے اختتامی سیشن میں یہ 619 پوائنٹس اوپر 70909 پر آ گیا.
دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی . دن کے اختتام پر انڈیکس 282 پوائنٹس تیزی سے 23376 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 23058 سے 23393 کے درمیان رہی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔