Gold Price میں 2300 ڈالرز سے اوپر تیزی ، US Bonds Yields میں کمی
Bright Metal got advantage from Post Fed Rally, stabilized above psychological level
Gold Price میں 2300 ڈالرز سے اوپر تیزی دیکھی جا رہی ہے . بدھ کے روز US Monetary Policy کے اعلان سے ابھی تک Dollar Index میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے ، جبکہ اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields بھی 4.60 فیصد سے نیچے آ گئی ہیں . جس کے باعث Gold اور دیگر Commodities کو اپنی قدر بحال کرنے کا موقع ملا ہے .
Gold Price میں تیزیکے محرکات.
سنہری دھات کی قدر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ FOMC Rate Decision اور اس کے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول کی پریس کانفرنس میں Inflation کے بارے میں دیا جانیوالا بیان ہے . جس نے Rates Cut Policy کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کو جنم دیا ہے . جس سے محض دو روز کے دوران Gold Price ایک مرتبہ پھر 23 سو ڈالر کی نفسیاتی حد عبور کینے میں کامیاب ہو گیا .
ایسے میں Middle East Ceasefire کی کوششوں اور Peoples Bank of China کی جانب سے اپنے Foreign Exchange Reserves کو Gold سمیت Precious Metals میں تبدیل کرنے کے عمل سے اسکی طلب میں ایک خاص توازن برقرار ہے.
Inflation میں کمی اور Rates Cut Program پر کوئی بھی شیڈول قبل از وقت ہو گا، جیروم پاول.
بدھ کے روز Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے واضح الفاظ میں بتایا کہ Headline Inflation کی آئندہ سمت ابھی تک غیر یقین ہے .
انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔
Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2330 ڈالرز کی سطح کے پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے European Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ خرید داری کا رجحان جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔