US Dollar Index میں گراوٹ، Fed Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار.

FOMC Rate Decision and Powell's Press conference squeezed demand for USD

Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہے .  فیصلہ سامنے آنے کے بعد US Dollar Index میں  مندی کی لہر  ریکارڈ کی گئی. جاری کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ Policy Rates میں کمی پر بحث کی گئی ہے .تاہم اس سلسلے میں Rates Cut Program کا کوئی بھی شیڈول دینا قبل از وقت ہو گا .US Dollar  کے مقابلے میں دیگر Currencies ، Stocks اور Commodities میں تیزی کی لہر جاری ہے  .

FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

US Dollar Index میں گراوٹ، Fed Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار.
FOMC Monetary Policy Statement

Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے Policy Rates میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال  Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے . 

Chairman Fed کی پریس کانفرنس.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے واضح الفاظ میں بتایا کہ Headline Inflation کی آئندہ سمت ابھی تک غیر یقین ہے . 

انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔

Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

US Dollar Index کا ردعمل.

FOMC فیصلہ سامنے آنے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد US Dollar Index میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جبکہ جبکہ US Dollar کے مقابلے میں Swiss Franc ، Euro اور British Pound سمیت دیگر تمام کرنسیز  اور Commodities میں اتار چڑھاؤ جاری ہے .

US Dollar Index
US Dollar Index

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button