Silver Price میں تیزی ، China کی طرف سے خرید داری اور Geopolitical Conflicts

US stopped Supplying Weapons to Israel and Renewed Asian buying raised demand

Silver Price میں Asian Sessions کے دوران 27.50 کے قریب تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجوہات Geopolitics اور Chinese Buying میں اضافہ ہے . یہی وجہ ہے کہ Asian Markets میں نقرئی دھات اپنی طلب بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے .

Chinese Demand میں اضافے کے Silver Price پر اثرات.

گزشتہ روز Chinese Ministry of Trade کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پہلے کوارٹر میں 2nd Largest Economy in the World نے 114 ارب ڈالرز مالیت کی Silver درآمد کی ، جس میں سے زیادہ تر Australia اور New Zealand سے منگوائی گئی .

ایشیائی ملک تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات Import کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کیا جاتا ہے  ، واضح رہے کہ Silver کا دوسسرا بڑا درآمد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے Chinese Economy میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں.

Geopolitical Conflicts کے اثرات.

Israeli Defence Forces کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکے ٹینک Egyptian Border کے قریب Rafah میں داخل ہو گئے ہیں . جس کے بعد Middle East Ceasefire کی امیدیں دم توڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں.

دوسری طرف Cairo میں  مذاکرات بھی جاری ہیں. Hamas  نے Egypt اور Qatar کی ثالثی میں کیے جانے والے Ceasefire Agreement کی شرائط پر اتفاق کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم Israel  نے اس معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ اُن کے اہم اور بنیادی مطالبات سے مطابقت نہیں رکھتا‘ اور مزید یہ کہ صیہونی ریاست  اب ایک  نئے قابل قبول معاہدے کے لیے Cairo میں اپنا ایک وفد بھیج دیا ہے.

دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف ردعمل دیا جا رہا ہے . White House نے اپنے ابتدائی ردعمل میں  Ceasefire کو قبل از وقت قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا  کہ Biden Administration اپنے اسرائیلی دوستوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے. تاہم رات گئے صدر جو بائڈن کے خصوصی احکامات پر Israeli War on Gaza میں استمعال ہونیوالے مختلف ہتھیاروں پر پابندی عائد کر دی گئی.

تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران Silver Price کی قدر 27 ڈالرز  کے نفسیاتی ہدف سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے  . جو کہ رواں ہفتے اسکی بلند ترین سطح ہے.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی تمام موونگ ایوریجز  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 26.80 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .Asian Session  کے آغاز پر  Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price میں تیزی ، China کی طرف سے خرید داری اور Geopolitical Conflicts
Silver Price as on 9th April 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button