WTI Crude Oil میں 82.50 ڈالرز کے قریب مندی ، Gaza Ceasefire کے حوالے سے پیشرفت کی توقع

Israel discussed new plan with Qatar and Egypt , squeezed demand for Black Gold

WTI Crude Oil میں 82.50 ڈالرز کے قریب مندی نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Gaza Ceasefire کے حوالے سے پیدا ہونے والی توقعات ہیں . آج Qatar اور Egypt کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے دوران اس وقت اہم پیشرفت سامنے آئی جب Hamas نے Israel کی جانب سے پیش کئے گئے Peace Plan پر غور کرنے کا اعلان کر دیا . اس حوالے سے مثبت اشارے ملنے اور Red Sea Seizure کے خاتمے کی امید پر Black Gold کی طلب میں کمی آئی ہے .

Middle East Negotiations میں کیا پیشرفت ہوئی اور اس سے WTI Crude Oil پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

Egypt کے سرکاری Cairo Television پر نشر کی جانیوالی خبر کے مطابق Gaza میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں، جنگ بندی پر بات چیت کے بعد Hamas کا ایک وفد Cairo سے روانہ ہو گیا ہے.

اس حوالے سے خبریں موصول ہونے کے بعد Red Sea Seizure ختم ہونے اور International Cargo Shipments کے Logistic Routes کھلنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ، یہی وہ محرک ہے جس سے Crude Oil Prices میں کمی واقع ہوئی ہے .

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز Qatar اور Egypt کے ثالثوں کی جانب سے صیہونی ریاست کی تازہ ترین تجویز Hamas کو پیش کی گئی تھی، جس کا جائزہ لینے کے بعد وہ تحریری جواب کے ساتھ دوبارہ واپس آئے گی۔

US Secretary of the State انٹونی بلنکن نے بھی پیر کے روز Saudi Arabia کے دارالحکومت ریاض میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاہدہ تکنیکی طور پر انتہائی غیر متوقع اور بہترین ہے  اور فریقین کو اس معاملے پر جلد فیصلہ کرنا ہو گا. انہوں نے مذاکراتی عمل کے جاری رہنے کو خوش آئند بھی قرار دیا . خیال رہے کہ وہ گزشتہ روز China کا اہم دورہ مکمل کر کے Saudi Arabia پہنچے ہیں.

بلنکں  اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے سے لے کر اب تک Middle East کے  ساتویں دورے پر ہیں، جہاں وہ منگل اور بدھ کے روز  Jordan اور Israel کا سفر کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین تجاویز پر اتفاق کی صورت میں خطے میں جاری لڑائی کا سلسلہ رک سکتا ہے، جہاں حماس کے زیر انتظام Palestinian Health Ministry  کے مطابق اب تک 37,000 سے زیادہ Palestinian citizens ہلاک ہو چکے ہیں. جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کے دوران WTI Crude Oil کی قدر 83 ڈالرز  کے نفسیاتی ہدف سے نیچے مندی کی شکار نظر آ رہی ہے  . جبکہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 82 ڈالر سے 83.50 کے درمیان رہی ہے .

WTI Crude Oil میں 82.50 ڈالرز کے قریب مندی ، Gaza Ceasefire کے حوالے سے پیشرفت کی توقع
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button