EURUSD میں 1.0950 سے نیچے گراوٹ، Red Sea Seizure کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

Global Supply concerns amid Middle East tensions raising demand for US Dollar

EURUSD میں 1.0950 سے نیچے گراوٹ نظر آ رہی ہے . جس کی وجہ Red Sea Seizure کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز  ہے .   Global Supply کو درپیش خدشات کے باعث آج European Sessions کے دوران US Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ،

Red Sea کی بندش کس طرح سے EURUSD پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے .؟

Bab Almandab Straight کی بندش نے International Trade کیلئے Supply Shocks کے خدشات پیدا کر دئیے ہیں . Yemen کے حوثی باغیوں کی طرف سے بحیرہ احمر یعنی Red Sea میں Cargo Ships پر ہونے والے حملوں کے بعد ایک نیا بحران سر اٹھاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس کے گہرے اثرات Global Financial Markets پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے .

حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza  پر بمباری کے بعد انہوں  نے صیہونی ریاست  سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے  BBC کے مطابق اگر بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں ہونے والے حملوں سے بچانے کے لیے Alternative Logistic Routes سے گزرنے پر مجبور کیا گیا تو Crude Oil سمیت، Electronics اور دیگر روزمرہ اشیائے ضروریہ   کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

Red Sea کے جنوبی سرے پر واقع آبنائے باب المندب‘میں Cargo Ships پر حوثیوں کی جانب سے حملوں میں اضافے کے بعد زیادہ تر بین الاقوامی  کمپنیوں نے اپنے بہت سے جہازوں کو اس راستے سے لے جانے سے انکار کرنا شروع کر دیا ہے.

حوثی باغیوں کے حملوں میں Bab Almandab کے قریب شدت اور Ceasefire کا مطالبہ.

اختتام ہفتہ پر   Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe  اور Asia  کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے

تکنیکی تجزیہ،

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  ابھی بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے سے اوپر ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0995 دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

EURUSD میں 1.0950 سے نیچے گراوٹ، Red Sea Seizure کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
EURUSD 20TH DEC

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button