Platinum کی قدر ایک سال کی بلند ترین سطح پر ، US Bonds Yields میں کمی.
US Inflation Data raised demand for Commodities, Geopolitical Conflicts catalyzed the trend
Platinum کی قدر ایک سال کی بلند ترین سطح 1073 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے . تیزی کی حالیہ لہر گزشتہ روز US CPI Report ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں ہونیوالی گراوٹ کے بعد شروع ہوئی تھی.
تاہم Middle East میں جاری Geopolitical Conflict کے بعد سے اس Precious Metal کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہا. کیونکہ Platinum کو بھی Gold اور Silver کی طرح Safe Heaven Asset سمجھا جاتا ہے . جسکی طلب Risk Factor میں اضافے کے ساتھ بڑھ جاتی ہے .
گزشتہ ہفتے Chinese Imports میں 23 فیصد اضافے سے بھی Platinum کی خرید داری میں اضافہ ہوا ، خیال رہے کہ ایشیائی ملک دنیا میں دیگر Metals کی طرح اس کا سب سے بڑا درامد کنندہ ہے . Chinese Markets میں Platinum کی سالانہ کھپت لگ بھگ 232 ارب ڈالرز ہے .
US CPI Report کے Platinum پر اثرات.
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.4 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 3.4 فیصد کا ہی تخمینہ تھا۔ Monthly Headline Inflation کی سطح 0.4 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح بھی اتنی ہی تھی . Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.6 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 3.6 کی پیشگوئی کر رہے تھے.
ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields بھی دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئیں ، جس کے نتیجے میں Platinum کو اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے کا موقع ملا.
خیال رہے کہ ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو مارچ میں Consumer Price Index کی سطح 3.5 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.8 فیصد تھی. خیال رہے کہ گزشتہ رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی تھی.
Platinum بھی ان Precious Metals میں سے ہے جن کی طلب کا دارومدار استحکام رسد اور Chinese Economy پر ہے۔ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی Chinese CPI Report کے مطابق ملک میں Inflation کی شرح منفی 0.1 فیصد رہی۔ یہ چونکا دینے والی صورتحال ہے یعنی چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔ اسے عام اصطلاح میں تفریط زر یعنی Deflation کہا جاتا ہے
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Platinum چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 964 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے European Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ خرید داری کا رجحان جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔