Gold Price میں مندی، European Region کی طرف سے Palestinian State تسلیم کرنے کا اعلان.
Israel called back Ambassadors from Spain, Norway and Ireland after Surprising step
Gold Price میں مندی دیکھی جا رہی ہے . European Region کی طرف سے Palestinian State تسلیم کرنے کے اعلان سے Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.
Israel نے Spain, Norway اور Ireland سے اپنے Ambassadors بطور احتجاج واپس بلا لئے ہیں . اس صورتحال میں Middle East میں Geopolitical Tensions پیچیدہ ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں.
Commodities بالخصوص Gold کا ردعمل معاشی ماہرین کیلئے حیران کن ہے . کیونکہ عام طور پر اس طرح کے حالات میں Precious Metals کی طلب بڑھ جاتی ہے.
European Region کے ممالک کا Palestinian State تسلیم کرنے کا فیصلہ Gold Price پر کیسے اثر انداز ہوا؟
Ireland نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ دیگر یورپی ممالک Spain اور Norway کے ساتھ مل کر 28 مئی کو ایک Independent Palestinian State کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لے گا۔
Irish Prime Minister سائمن ہیرس نے کہا کہ یہ ان تینوں ملکوں کا ایک مفقہ اقدام ہے۔ انہوں نے اسے Ireland اور Palestinians کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن قرار دیا۔
سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد Two State Solutions کے ذریعے اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے تصفیے میں مدد کرنا ہے۔ اس اعلان کے بعد European Markets میں شدید مندی دیکھی گئی اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے . جس کے اثرات سب سے زیادہ Commodities پر مرتب ہوئے.
Spanish government نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 28 مئی کو ایک آزاد اور Independent Palestinian State کو تسلیم کر لے گی۔
Spanish Prime Minister پیدرو سانچیز نے یہ اعلان بدھ کے روز Spanish Parliament سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سانچیز نے مارچ میں کہا تھا کہ ان کی حکومت اس ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم اٹھائے گی اور دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
سانچیز نے Palestine کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں حمایت حاصل کرنے نیز Gaza میں Ceasefire کی خاطر Europe اور Middle East کے ملکوں میں مہینوں گزارے۔ انہوں نے متعدد بار کہا کہ وہ اس عظیم مقصد کے لیے وقف ہیں.
France کا Israeli Prime Minister کو ملک میں داخلے پر گرفتار کرنے کا اعلان.
French President ایمانول مکروں نے اعلان کیا ہے کہ اگر International court of Justice نے Israeli Prime Minister کے Red Warrants جاری کئے تو France میں داخل ہونے پر انھیں فوری طور پر گرفتار کر لیا جائیگا.
خیال رہے کہ ایمانول مکروں کو Europe کے انتہائی Anti Islam Leaders میں سے ایک سمجھا جاتا رہا ہے اور وہ Israel کے بارے حامیوں میں سے ایک رہے ہیں.
تاہم یہ اہم ترین یورپی ملک International Criminal Court کے دستخط کنندگان میں سے ایک ہے . علاوہ ازیں اپنے کئی انٹرویوز میں مکروں Israeli Military Action in Gaza کو رواں صدی کی سب سے بڑی ناانصافی قرار دے چکے ہیں.
Gold Price .کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی 20SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 23900 ڈالرز کی سطح کے پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے European Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 50 کے قریب ہے جو کہ فروخت کا رجحان جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔