Middle East کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے Financial Markets پر اثرات.

Israel enhanced Military Operation in Rafah, War Cabinet Minister Resigned on Post War Plans

Middle East War شروع ہوئے آٹھ ماہ سے زیادہ عرصۂ گزر چکا ہے ، اور ابھی تک Ceasefire کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے . گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونیوالے Israeli Military Operation in Gaza کے بعد سے لے کر اب تک Financial Markets پر اس صورتحال کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں .

جہاں اتوار کے روز Rafah کے Naseerat Camp میں چار Israeli Hostages کی بازیابی کا Israel میں بھرپور جشن منایا جا رہا تھا، وہیں خطے میں امن کی کوششیں دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں .ایسے میں دنیا بھر کے معاشی ماہرین آنیوالے دنوں کے دوران، Markets میں Trading Volume کم رہنے اور محتاط انداز جاری رہنے کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں .

Middle East کی صورتحال اور Global Markets میں اتار چڑھاؤ.

Middle East War کے سب سے زیادہ منفی اثرات Commodities پر مرتب ہو رہے ہیں. کیونکہ Geopolitical Tensions سے دنیا کی 40 فیصد بحری ٹریفک کنٹرول کرنے والے  Red Sea میں پہلے Bab Almandab Strait  اور اسکے بعد Suez Canal سے International ٹریڈ،، عملی طور پر Yemen کے Houthi Rebels کے حملوں سے بند ہو چکی ہے ، جس سے حالیہ عرصے کے دوران Gold اور Crude Oil سمیت تمام Commodities کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہوئی دیکھی گئیں. تاہم اس کے بعد گزشتہ ہفتے جنگ بندی پر غیر واضح صورتحال سے ان میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی. 

Global Markets کے عام سرمایہ کار اپنی پوزیشنز محدود کر کے سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں . کیونکہ اسوقت Commodity Market کسی بھی تکنیکی لیول کی بجائے Geopolitical Conflicts پر بھرپور ردعمل دے رہی ہے . یہ رجحان آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے . جو کہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو Markets سے باہر بھی کر سکتا ہے.

Middle East کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے Financial Markets پر اثرات.
Gold Price as on 10th June 2024

Red Sea میں بندش کا خاتمہ،، حقائق کیا کہتے ہیں؟

White House کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے. کہ United States اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے Red Sea میں Bab Almandab کی بندش کھلوا دی گئی ہے. اور اب International Shipment companies کو خطے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، تاہم حالیہ دنوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے سبب Cargo Operations مکمل طور پر شروع نہیں کئے جا سکے. اور Israel کے لئے سامان لے جانے والی کمپنیاں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں .

اس صورتحال میں اگرچہ Crude Oil اور دیگر اشیائے تجارت کی سپلائی معمول پر آنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں. تاہم ابھی بھی رسد کو خدشات درپیش ہیں . جن کے اثرات آنے والے دنوں میں بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button