USDJPY میں تیزی ، توقعات سے مثبت Japanese CPI ریلیز
Japanese Yen lost ground after Inflation data, open Market Intervention is expected
Japanese CPI توقعات کے برعکس 2.8 فیصد پر آنے کے بعد Japanese Yen کی طلب میں کمی دیکھی جا رہی ہے. USDJPY اس دوران 159 کی بلند ترین سطح کے بالکل قریب آ گیا ہے . Leading Asian Currency میں حالیہ دنوں کے دوران ہونیوالی شدید گراوٹ کے بعد Bank of Japan کی طرف سے Open Market Intervention کی افواہیں زور پکڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں.
Japanese CPI Report کی تفصیلات۔
Japanese Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں Consumer Price Index کی سطح مئی کے دوران 2.8 فیصد رہی ہے ۔ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اپریل 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.8 فیصد تھی۔ ادھر Core CPI بھی 3.2 فیصد رہی ہے
Open Market Intervention کی توقعات.
حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے BOJ کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا بھی جاری کئے جانے والے بیان میں موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 145 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 159 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 190 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔
Open Market Intervention کیا ہوتی ہے اور کوئی بھی Central Bank یہ ٹول کب استمعال کرتا ہے؟
کرنسی ویلیو کنٹرول کرنے کے لئے فاریکس مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے متبادل مانیٹری ٹولز تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر سینٹرل بینک افراط زر (Inflation) کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔
زیادہ Circulatory Money واپس لینے اور لوکل کرنسی کی طلب جنریٹ کرنے کیلئے سرمایہ کاری بانڈز مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ جس سے اسکی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔
کوئی بھی سینٹرل بینک اسے ایک خاص حد تک استعمال کرتا ہے۔ کیونکہ فروخت کئے گئے بانڈز میچور ہونے پر انکا منافع بھی ادا کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپریشنز کیلئے شارٹ ٹرم کی بجائے لانگ ٹرم بانڈز استعمال کئے جاتے ہیں تا کہ انکا پرافٹ جلدی واجب الادا نہ ہو اور مانیٹری اتھارٹی کو اس سلسلے میں موقع مل سکے ۔
USJPY کا تکنیکی جائزہ.
Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 159 کی نفسیاتی سطح کے بالکل قریب آ گیا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر مثبت ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔