EURUSD میں بحالی ، مئی میں Eurozone Money Supply بڑھ گئی.
European Banking Report indicates Economic Recovery, raised demand for Euro
Eurozone Money Supply کے توقعات سے مثبت اعداد شمار ریلیز ہونے کے بعد EURUSD کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے. یورپی خطّہ چھ ماہ کے بعد Banking Liquidity Crisis سے باہر آیا ہے . یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Euro کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.
Eurozone Money Supply کی تفصیلات
European Central Bank کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مئی 2024ء میں European Commercial Banks کی Liquidity میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1.3 پیشگوئی تھی۔ اس کا تقابلہ اپریل 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ کی سالانہ ریڈنگ 0.9 فیصد رہی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق Non-Financial Organizations کو دئیے گئے قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا ہے. جس سے Commercial Banks کے پاس Loan Applications بارہ فیصد تک بڑھی ہیں.
EURUSD کا تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے. اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0680 عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔