Bitcoin Price میں شدید گراوٹ، German Government کی طرف سے Crypto Outflow

World's leading Crypto Currency continues falling on Cautious Markets mood

Bitcoin Price میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، گزشتہ دو روز میں German Government کی طرف سے ایک لاکھ سے زائد BTC فروخت کئے جانے کے بعد سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . جبکہ US Elections Campaign سے صدر جو بائڈن کے باہر ہونے اور Foreign Policies میں بنیادی تبدیلیوں کے خطرے سے بھی Crypto Market Cap پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں.

German Government کی طرف سے Crypto Currencies کی فروخت.

دو روز قبل German Government کی طرف سے Current Account Deficit کم کرنے کے لئے Crypto Assets فروخت کرنے کا سلسلہ شروع ہوا . دو روز میں چالیس ہزار سے زائد BTC فروخت کئے گئے. جس کے بعد The Leading Crypto Currency اہم ترین نفسیاتی اہداف سے نیچے آ گئی.

واضح رہے کہ ملک کو Ukraine War شروع ہونے کے بعد سے سنگین Financial Crisis کا سامنا ہے. BKA Wallet سے تحلیل کئے جانیوالے ان Digital Assets کی مجموعی مالیت 2 بلین ڈالرز  سے زائد بنتی ہے . جو کہ FTX Gate Scandal کے بعد سے ایک دن میں فروخت ہونے والے سب سے زیادہ Coins ہیں. اسوقت Crypto Currencies سے سرمایہ کاری کے اخراج کی یہ سب سے بڑی وجہ ہے، کیونکہ German Cabinet کے اجلاس میں 2 ارب یورو سے زائد کے Bitcoins فروخت کرنے کرنے کی منظوری دی گئی . 

US Presidential Campaign سے جو بائڈن کے باہر ہونے کا خطرہ.

امریکی اخبار Newyork Times نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے. کہ آئندہ ہفتے امریکی صدر جو بائڈن انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہو سکتے ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے Presidential Campaign میں انکی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے. اور انکی مقبولیت میں 57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی. حالیہ سروے رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے اراکین کانگریس انکی جگہ کسی سرگرم اور موزوں شخص کو Presidential Candidate کے طور پر منتخب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں .

ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر منتخب ہونے کے امکانات Crypto Currencies کے سرمایہ کاروں کو کئی خدشات کر رہے ہیں. جن میں Crypto Regulations اور US Foreign Policies میں تبدیلیاں سرفہرست ہیں.

جمعرات سے پہلے بھی بہت سے امریکیوں کو صدر جو بائیڈن کی عمر اور ان کی صحت کے بارے میں بہت سے خدشات لاحق تھے. تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے مباحثے نے ان خدشات کو ختم کرنے کے بجائے مزید تقویت بخش دی.

تقریباً 90 منٹ تک جاری رہنے والے اس مباحثے کے دوران مسلسل ایسا محسوس ہوتا رہا جیسے صدر بائڈن  اپنی باتوں پر قابو نہیں رکھ پا رہے تھے۔ ان کی جانب سے دیے جانے والے کچھ جوابات تو انتہائی بےتکے تھے.

Bitcoin Price پر اثرات.

گزشتہ ہفتے  سے بننے والا  Bitcoin Selling Trend آج بھی جاری ہے . ایک ہفتے کے دوران یہ اپنی 15 فیصد قدر کھو چکا ہے.  اسکا مجموعی منظر نامہ منفی ہے. اور یہ 59 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

Bitcoin Price میں شدید گراوٹ، German Government کی طرف سے Crypto Outflow
Bitcoin 4th July 2024

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button