Bitcoin Price میں مندی ، MT Gox کا جولائی سے ادائیگیوں کا اعلان.
The dysfunctional Crypto Platform will return 1 lac 40 thousand BTC to clients
MT Gox کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے اپنے صارفین کو ادائیگیوں کا باقاعدہ آغاز کر دے گی ، جس کے بعد Bitcoin Price میں مندی کی لہر وسعت اختیار کر گئی. اور یہ 61 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے. اس فیصلے سے ایک لاکھ 40 ہزار Bitcoins متاثرہ صارفین کو واپس کئے جائیں گے. جو کہ انکا گزشتہ دس برسوں سے انتظار کر رہے ہیں
گزشتہ ہفتے Crypto Wallets سے نامعلوم ایڈریسز پر منتقل ہونے والے Bitcoins کا مجموعی حجم 9 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے . بڑے پیمانے پر فروخت سے Crypto Currencies منفی منظرنامہ اختیار کر گئی ہیں.
معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ٹرانزیکشنز مشکوک قرار دی جا رہی ہیں . تاہم ممکنہ طور پر یہ 2014 میں Default کر جانے والی The Largest Bitcoin Exchange in the World کے سابقہ Account Holders کو سیٹیل کرنے کیلئے. انہیں محفوظ Crypto Wallets میں منتقل کیا جا رہا ہے. جس کے لئے US Federal Court نے گزشتہ ماہ احکامات جاری کئے تھے.
MT Gox کا معامله کیا ہے . اور اسکے Bitcoin Price پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟
MT Gox دنیا کی سب سے بڑی اور ابتدا میں قائم ہونے والی Bitcoin Exchange تھی. بعد ازاں 2014 کے Digital Wallets Scandal کے نتیجے میں اس سے Capital Outflow اس حد تک ہوا. کہ دنیا کا انتہائی قابل اعتبار Crypto Platform دیوالیہ ہو گیا.
ایک عشرے سے US Federal Court میں چلنے والے مقدمے کے بعد بالاخر اپریل 2024 میں عدالت نے MT Gox انتظامیہ کو حکم دیا تھا. کہ وہ اپنے تمام Account Holders کی رقوم واپس لوٹائے. کیونکہ بدنیتی پر مبنی اس خود ساختہ Bankruptcy کو قبول نہیں کیا جا سکتا.
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس فیصلے کے وقت Bitcoin تاریخ کی بلند ترین سطح 74 ہزار ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا. تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے اس میں فروخت کی بڑی لہر دیکھی جا رہی ہے. گزشتہ ہفتے کی Suspicious Transactions سے Crypto Market Cap میں 1 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی. اور Bitcoin Investing Trend تبدیل ہو گیا.
مارکیٹ کی صورتحال.
گزشتہ ہفتے سے بننے والا Bitcoin Selling Trend آج بھی جاری ہے . تاہم یہ کسی حد تک محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . ایک ہفتے کے دوران یہ اپنی 15 فیصد قدر کھو چکا ہے. اسکا مجموعی منظر نامہ منفی ہے. اور یہ 61 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔