WTI Crude Oil میں تیزی، Middle East War میں شدت اور راستوں کی بندش.

Israeli air strikes hit United Nations office and a school, Houthi rebels announced retaliation

WTI Crude Oil میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . Middle East War وسعت اختیار کر جانے، Israeli Strikes میں شدت اور Houthi Rebels کی طرف سے صیہونی ریاست اور اس کے اتحادیوں پر حملوں سے Black Gold کی طلب میں اضافہ ہوا.

Middle East war کس طرح سے WTI Crude Oil پر اثر انداز ہو رہی ہے؟

Israeli Defense Forces نے گزشتہ روز Gaza بھر میں مزید مہلک حملے کیے ہیں. Arab Media  کے مطابق اس نے United Nationsکی عمارت کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نشانہ بنایا. اس حملے میں درجنوں افراد کے ہلاک اور زخمی ہوئے. جبکہ خان یونس میں ایک اسکول پر Israeli Missile Attack سے  50 سے زائد بچوں کے جان بحق ہونے کی اطلاعات بھی ہیں .

فوج کے ترجمان نے ان حملوں کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکول میں ممکنہ طور پر Hamas کے دہشت گرد چھپے ہو سکتے ہیں. اس حملے کے بعد عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے . جبکہ Global Supply کے تعطل کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے. جس سے Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا. 

ان حملوں پر اسلامی اور عرب ممالک کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا. Turkish President رجب طیب اردگان اسوقت ازمیر میں ایک اسکول کا دورہ کر رہے تھے. اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ  عالمی درندے ہمارے بچوں کو روند رہے ہیں جنھیں تاریخ کبھی معاف نہیں کریگی ،

اقوام متحدہ کی طرف سے ان حملوں کو غیر منصفانہ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے.

یمنی باغیوں کے US Military Base in Gulf پر حملے اور راستوں کی بندش. 

سب سے شدید ردعمل یمن کے Houthi Rebels کی طرف سے آیا ہے. جنہوں نے US Military Base in Gulf پر درجنوں میزائل فائر کئے. ان کے ترجمان کا کہنا ہے. کہ Red Sea سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کی حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی

بیان میں مزید کہا گیا ہے. کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزرنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران. Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe  اور Asia  کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے.

مارکیٹ کی صوتحال.

WTI Crude oil آج مجموعی طور پر 82 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے.. یہ اسکی اہم ترین مزاحمتی سطح ہے ، جسے عبور کرنے کی صورت میں یہ 83 ڈالر سے اوپر جا سکتا ہے.

WTI Crude Oil میں تیزی، Middle East War میں شدت اور راستوں کی بندش.
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button