Gold Price کی محدود رینج، US Elections Campaign کی غیر یقینی صورتحال.

Investors remained cautious after Baiden's withdrawal as a candidate and nominated Kamila Haris

جو بائڈن کی طرف سے اپنی نامزدگی واپس لینے اور US Elections Campaign کی غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے بعد Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے.  سرمایہ کار بدلتی ہوئی صورتحال پر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ روز Democrats کے زور پکڑتے ہوئے مطالبے پر. US President نے دوسری مدت کے لئے بطور امیدوار اپنا نام واپس لینے کا اعلان کیا تھا. 

US Elections Campaign کے Gold Price پر اثرات.

اختتام ہفتہ پر مصبوط دکھائی دینے والا US Dollar گزشتہ روز Asian FX Sessions کے دوران شدید گراوٹ کا شکار ہوا. بظاھر Global Markets رواں سال منعقد ہونیوالے US Elections اور اسکے نتیجے بین پالیسیز تبدیل ہونے کے خدشات کی لپیٹ میں ہیں. تاہم آج صبح سے US Bonds Yields اپنی قدر بحال کرنیکی کوشش کر رہی ہیں. جس کے باعث Gold Price بھی اتار چڑھاؤ کی شکار ہے.

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سابق صدر Donald Trump پر ہونیوالے قاتلانہ حملے سے بھی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے. White House کے مطابق صدر بائڈن رواں ہفتے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس اہم فیصلے پر اسے اعتماد میں لیں گے.
امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا.  کہ یہ فیصلہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے.

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدارتی انتخابات میں چار ماہ رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر بائیڈن کو انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے چند ہفتوں سے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا. جس کا آغاز Television Debate سے ہوا جس نے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا.

ایسے میں مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن ہو کر ان فیصلوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں. جس کے منفی اثرات امریکی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے کی توقع ہے. US Dollar مسلسل فروخت کے دباؤ کا شکار ہوا ہے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold  اپنی  20SMA کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2400 ڈالرز کی  سطح پر ہے  ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ  Correction جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price 23rd July 2024
Gold Price 23rd July 2024

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 2384 ، 2374 اور 2364 جبکہ مزاحمتی حدیں 2404 ، 2414 اور 2424 ہیں. تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ اپنے Bearish Zone میں داخل ہو جائیگا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button