Silver Price مستحکم ، FOMC Minutes کے بعد US Bond Yields میں کمی.
Commodities got advantage as Federal Reserve signaled Rates Cut in next meeting
FOMC Minutes جاری کر دئیے گئے جس کے بعد Silver Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. گزشتہ میٹنگ کے دوران پالیسی ساز اراکین کی طرف سے ستمبر کے اجلاس میں Rates Cut کا واضح اشارہ ملنے پر US Dollar Index اور Bond Yields میں مندی جبکہ Commodities اور Stocks کی طلب میں اضافہ ہوا. بالخصوص اس کا بھرپور ایڈوانٹیج نقرئی دھات نے حاصل کیا
FOMC Minutes کے بعد Silver Price پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟
Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے تیسرے کوارٹر سے Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی. تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے. ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے. وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.
گزشتہ ماہ چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Policy Rates بتدریج کم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
علاوہ ازیں ممبرز ستمبر کے بعد آئندہ Rates Cut میں طویل وقفہ دینے پر متفق دکھائی دیے. ان کے مطابق آئندہ سال جولائی تک US Monetary Policy ہولڈ کرنی چاہیے.
میٹنگ کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد US Dollar میں فروخت کی ریلی ریکارڈ کی گئی. جبکہ اس کے مقابلے میں Stocks اور Commodities رسک فیکٹر کم ہونے سے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے میں کامیاب رہے.
تکنیکی جائزہ.
Asian Sessions کے دوران Silver Price نفسیاتی ہدف 30 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے. تکنیکی اعتباز سے یہ اپنی 20SMA سے اوپر ہے. یہاں سے نقرئی دھات کا Bullish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔