TON کی قدر میں کمی، France میں Telegram کے CEO گرفتار.

Durov's arrest stems from a warrant issued by France's OFIM

France میں Telegram کے CEO  کی گرفتاری کے بعد کرپٹو کرنسی TON کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے. پاول ڈوروو، جن کی گرفتاری نے Crypto Industry میں ہلچل مچا دی ہے، اس وقت Paris میں قید ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد، TON اپنی  14 فیصد قدر کھو چکا ہے.

Telegram کے چیف ایگزیکٹو پر کیا الزامات عائد کئے گئے ہیں. اور انکا TON سے کیا تعلق ہے؟

Telegram اور اس کے Crypto Currency Projects کی کامیابی میں ڈوروو کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان کی گرفتاری نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کی ہے. اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنی ہے. یہ واقعہ Crypto Industry کے لئے ایک نیا ممکنہ Scandal پیش کرتا ہے اور  مستقبل میں مارکیٹ کی حالت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق، پاول ڈوروو کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کے خلاف عائد الزامات کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں، لیکن ان کی گرفتاری نے کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال کو بڑھا دیا ہے. French Government کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے خلاف ہونیوالے جنسی حملوں اور اشتعال انگیزی میں ملوث ہیں.

TON، جو کہ Telegram کی کرپٹو کرنسی ہے. حالیہ برسوں میں سرمایہ کاروں اور صارفین میں کافی مقبول رہی ہے۔ مگر، ڈوروو کی گرفتاری نے اس کی قدر کو براہ راست متاثر کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے پائے جانے والے خدشات اور غیر یقینی صورتحال مارکیٹ میں مندی کا سبب بنی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے. کہ پاول ڈوروو کی گرفتاری کا اثر صرف TON کی قیمت پر نہیں بلکہ پوری کرپٹو کرنسی مارکیٹ پر پڑ سکتا ہے۔ جب کوئی اہم شخصیت، جو مارکیٹ کی جزیات میں شامل ہو. اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرتی ہے تو اس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جاتے ہیں۔ اس واقعے  نے Crypto Currencies کے سرمایہ کاروں میں عدم استحکام اور اضطراب کی حالت پیدا کر دی ہے۔

غیر یقینی صورتحال مارکیٹ کی حالت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ سرمایہ کار اور ماہرین دونوں اس بات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ Crypto Currencies کی مستقبل کی سمت پر کوئی بڑی تبدیلی لائے گا یا یہ صرف ایک وقتی بحران ثابت ہوگا. خبر سامنے آنے کے بعد TON کی قدر میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی. جو کہ اپنی 14 فیصد قیمت کھو چکا ہے.

TON as on 26th August 2024
TON as on 26th August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button