USDCHF میں مندی، توقعات سے مثبت Swiss Nonfarm Payroll ریلیز

Labour Market looks steady in the second quarter, raised demand for Swiss Franc

Swiss Nonfarm Payroll ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد USDCHF کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. توقعات سے مثبت ڈیٹا آنے پر European Session کے دوران Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا. خیال رہے کہ مسلسل دوسرے کوارٹر میں Swiss Labor Market پیشگوئیوں کو مات دیتے ہوئے Inflationary Pressure سے باہر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے.

Swiss Nonfarm Payroll کی تفصیلات اور USDCHF پر اثرات.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق Swiss Nonfarm Payroll میں  ملازمتوں کی تعداد میں قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،  نئے ملازمتوں کی تعداد میں گزشتہ کوارٹر کی نسبت  15,000 کا اضافہ ہوا ہے، جو مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، بے روزگاری کی شرح میں بھی کسی حد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے.

دوسرے کوارٹر کے دوران Europe کے اس اہم ملک میں 54 لاکھ 99  ہزار  نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے. خیال رہے کہ رواں سال پہلے کوارٹر کے دوران یہ تعداد 54 لاکھ 84 ہزار تھی. اس طرح جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا، یہ فرق 15 ہزار کا رہا.

Swiss Nonfarm Payroll عام طور پر ملازمتوں کی تعداد، بے روزگاری کی شرح، اور مجموعی اقتصادی سرگرمیوں کا تجزیہ کرتی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد مارکیٹ میں افواہوں اور توقعات کا ہجوم ہوتا ہے. جو Swiss Franc  کی قدر پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔

Swiss Franc کی خرید داری میں اضافہ.

آج کی رپورٹ کے بعد Swiss Franc کی قدر میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے مثبت اقتصادی اشاروں کی بنیاد پر اسے  خریدنا شروع کر دیا .  جس کی وجہ سے اس کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اس کے علاوہ، سوئس فرانک نے دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوطی دکھائی ہے، خاص طور پر Euro اور US Dollar کے مقابلے میں.

USDCHF as on 26th August 2024.
USDCHF as on 26th August 2024.

CHF کی قدر میں اضافہ دیکھ کر مارکیٹ میں تجزیہ کاروں اور سرمایہ کاروں کی رائے ملے جلے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے. کہ یہ اضافہ عارضی ہے. اور جلد ہی واپس معمول پر آ جائے گا. جبکہ دوسروں کا کہنا ہے. کہ اس کی بنیادی اقتصادی حالت مضبوط ہونے کی وجہ سے سوئس فرانک کی مضبوطی برقرار رہ سکتی ہے.

اگرچہ اس رپورٹ نے سوئس فرانک پر مثبت اثر ڈالا ہے. اور مارکیٹ میں کچھ حد تک استحکام فراہم کیا ہے۔ تاہم، عالمی معاشی  حالات اور دیگر عوامل کے مدنظر رکھتے ہوئے، سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ USDCHF کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button