AUDUSD میں بحالی، Policy Rates کے بارے میں سوچنا قبل از وقت ہے ، مشعل بلک
Governor RBA ruled out change of Monetary Policy in near Future
Reserve Bank of Australia کی گورنر مشعل بلک کے Anika Foundation Fund Raising تقریب سے خطاب اور Cut Rates رد کئے جانے کے بعد AUDUSD میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . انکی تقریر کے بعد Asian FX Session میں Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.
مشعل بلک کی تقریر اور Cost of Inflation پر اظہار خیال.
مشعل بلک جو کہ Reserve Bank کی سربراہ ہیں نے آج اپنی تقریر میں Cost of Inflation کے موضوع پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اقتصادی صورتحال اور Financial Data کی روشنی میں Rates Cut کے بارے میں سوچنا قبل از وقت ہے۔
Governor RBA نے اس بات پر زور دیا کہ بینک کو موجودہ اقتصادی حالات کا مزید تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے. اور معیشت کی مکمل حالت کے بغیر کسی بھی طرح کی تبدیلی کی سفارش کرنا جلد بازی ہو گی.
ان کے مطابق شرح سود کی تبدیلیوں کا فیصلہ کرنے سے پہلے Australian Economy کی مکمل حالت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ اگرچہ عالمی معیشت میں کچھ چیلنجز اور غیر یقینی صورتحال موجود ہے. مگر ان کے خیال میں موجودہ معاشی ڈیٹا اور انڈیکیٹرز کے مطابق، شرح سود میں کمی کی فوری ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ Reserve Bank کے فیصلے Growth Rate Labor Market ، اور Inflation کی صورتحال پر مبنی ہونے چاہئیں۔
Australian Dollar پر اثرات.
مشعل بُلک کا بیان آسٹریلوی اقتصادی پالیسیوں پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ اگرچہ Official Cash Rate میں کمی کی تجویز دی گئی. مگر انکے مطابق، موجودہ حالات میں یہ اقدام قبل از وقت ہوگا۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ RBA معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے محتاط فیصلے کرے گا.
گورنر بُلک کے خطاب کے بعد آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ اگرچہ بُلک کے بیان میں شرح سود میں کمی کی فوری ضرورت نہ ہونے کی بات کی گئی، اس کے باوجود، مارکیٹ نے اس پر مختلف ردعمل ظاہر کیا۔ عموماً، جب مرکزی بینک شرح سود میں کمی کا اشارہ نہیں دیتا، تو قومی کرنسی کی قدر مستحکم رہتی ہے یا بڑھ جاتی ہے. کیونکہ سرمایہ کاروں کو اقتصادی استحکام کی امید ہوتی ہے.
AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.
ریزرو بینک کی سربراہ کے بیان سے Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6700 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . ٹیکنیکی اعتبار سے AUD اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہے۔ جسے اس نے گزشتہ عبور کیا تھا ۔
اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6750 عبور کرنے کیلئے اسٹرینتھ جمع کوشش کر رہا ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6700 سے نیچے خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔