Ethereum 2.0 سے DeFi Protocol میں کیا انقلابی تبدیلیاں آ سکتی ہیں؟

The shift to proof-of-stake has raised worries about over-centralization

جون میں US SEC کی جانب سے Ethereum کے خلاف الزامات واپس لینے کا فیصلہ، اس پلیٹ فارم کی پختگی اور Financial Markets میں مقبولیت کی جانب ایک اہم قدم تھا۔ اس کیس پر نظر رکھنے والے ٹریڈرز  کے لیے، امریکی ادارے  نے ETH کو غیر رجسٹرڈ اسٹاک کے طور پر دیکھا تھا. تاہم آج یہی Crypto Currency اپنے جدید فیچرز کے ساتھ DeFi Protocols کی تشکیل نو کر رہی ہے.

اس سے قبل ریگولیٹرز کو  مخصوص قواعد و ضوابط کی پیروی کیے بغیر فروخت کرنے پر تشویش تھی۔ تاہم، ایتھیریم کے حامیوں نے دلیل دی کہ چونکہ نیٹ ورک Decentralized ہے. اس لئے  یہ کسی سرمایہ کاری کے معاہدے یا Security Standards پر پورا نہیں اترتا۔

Ethereum 2.0 اور DeFi: سنٹرلائزیشن اور Financial Markets میں انقلاب.

اگرچہ SEC  نے براہ راست قانونی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا. لیکن اس نے Centralization کے پر مزید بحث کے دروازے کھول دیے۔ Ethereum کی معمار کے کچھ تکنیکی پہلوؤں نے بااثر اداروں کے درمیان معاہدہ کرنے پر ایک اہم گفتگو کو جنم دیا ہے۔ یہ مباحثے بنیادی طور پر داخلی ہیں. لیکن ان مسائل کو حل کرنا نیٹ ورک کی اپ گریڈ کے اہداف کو بڑھا سکتا ہے. اور حقیقی غیر مرکزی ہونے کا اعلان کر سکتا ہے۔

یہ خاص طور پر ایتھیریم 2.0 کے  بنیادی تصور کے پیش نظر اہم ہے. جو کہ اس کے Crypto Token اور Infrastructure کا مضبوط، زیادہ قابل رسائی، اور عملی ورژن ہے۔ کچھ کہتے ہیں کہ یہ اب مکمل ہے، جبکہ دیگر اس کی مکمل ٹیسٹنگ تک کے خلا کی نشاندہی کرتے ہیں۔

Ethereum 2 کی اہمیت DeFi اور وسیع تر Ecosystem میں تبدیلی کے لیے بہت زیادہ ہے. لیکن ہمیں ابھی بھی مکمل کامیابی کے لیے کچھ اہم ڈویلپمنٹ کو مکمل کرنا ہوگا۔

Proof of Stake کی منتقلی اور نتائج.

ستمبر 2022 میں Proof of Stake مکینزم میں منتقلی کے بعد، Ethereum اب Validators کو ETH اسٹیک کرنے کی اجازت دیتا ہے، جہاں بڑی Stakes Validation کے امکانات اور انعامات کو بڑھاتی ہیں۔ یہ اپ گریڈ واضح طور پر ایتھیریم کے کلیدی کردار کو DeFi میں اجاگر کرتا ہے، جس سے نیٹ ورک پر قرضہ دینے اور تجارت کرنے جیسے نئے Financial Tools تخلیق ہو رہے ہیں۔

تاہم Token کی ملکیت پر زور دینے سے ممکنہ طور پر طاقت چھوٹے گروپوں میں مرکوز ہو سکتی ہے. جو کہ Crypto Decentralization کے بنیادی تصور کے خلاف ہے۔ مزید برآں، Staking کے لیے 32 ETH کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ بڑی ETH اسٹیک کرنے والے Validators Network کی گورننس اور فیصلہ سازی کے عمل پر غیر متناسب اثر ڈال سکتے ہیں۔

اس سے کچھ ٹریڈرز  کو فائدہ پہنچتا ہے اور  دولت چند افراد کے ہاتھوں میں جمع ہو سکتی ہے۔ مارچ میں، وٹالک بٹرن نے Inactive Stakers کی تشویش ظاہر کی، جو صرف Staking Poles میں مشغول ہوتے ہیں. نہ کہ اکیلے Staking میں  جو Centralization کے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

DeFi کی طرف تبدیلی.

Ethereum کا Centralization کی طرف جھکاؤ مستقبل میں مزید پیچیدگیوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے. خاص طور پر ریگولیٹرز کے ساتھ اور نیٹ ورک کی لچک میں کمی کے ساتھ۔ آخر کار  ایتھیریم کا مستقبل DeFi اور Blockchain Ecosystem میں تکنیکی ڈویلپمنٹ  اور سنٹرلائزیشن کو کم کرنے کے توازن پر منحصر ہے۔ اور اس کو قابل عمل بنانے کے طریقے موجود ہیں۔

اگر درست طریقے سے نافذ کیا جائے تو، Rainbow Staking جیسے تصورات Ethereum  کی مطابقت کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں. علاوہ ازیں یہ  سنٹرلائزیشن کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، رینبو اسٹیکنگ صارفین کو متعدد Poles اور Strategies میں ETH اسٹیک کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے Bonus Rainbow تخلیق ہوتا ہے. جو اسٹیکرز کو ملتا ہے اور غیر مقابلتی خطرات کو کم کرتا ہے. اور ایک زیادہ لچکدار Ecosystem بناتا ہے۔

ETH کی تصدیق کے عمل کو Heavy اور Light Staking میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں Heavy تصدیق کی خدمات پر توجہ دیتا ہے اور Light Staking لین دین کی Censorship Resistance پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

 

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button