سیم بنکمن فرائیڈ کی طرف سے FTX Gate Scandal میں سزا کے خلاف Appeal دائر
The Former CEO seeking Plead against 25 years Punishment.
FTX Gate Scandal میں سزا کے خلاف سیم بنکمن فرائیڈ کی طرف سے Appeal دائر کر دی گئی ہے. Crypto Currency Platform کے بانی نے گزشتہ روز اپنی سزا کے خلاف نیو یارک کی Federal Court سے رجوع کیا.۔ اس اپیل میں انہوں نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست کی ہے اور اس مقدمے کے نتائج کو چیلنج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ خیال رہے کہ انھیں تاریخ کے سب سے بڑے Crypto Scandal میں 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی.
سزا کے خلاف سیم بنکمن فرائیڈ نے کیا موقف اختیار کیا.
سیم بنکمن فرائیڈ کو کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک معروف اور بااثر شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تاہم، ایف ٹی ایکس کے زوال کے بعد انہیں بدعنوانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی تھی۔
6 ماہ کے بعد انہوں نے عدالت میں اپیل دائر کی ہے، جس میں انہوں نے سزا کو کالعدم قرار دینے اور نئے مقدمے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے. کہ مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی اور ان پر عائد الزامات کے لیے درست قانونی بنیاد فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے ریگولیٹرز اور سیاستدانوں کے دباؤ پر انکے خلاف مقدمے کی کروائی انتہائی عجلت میں چلائی گئی تھی.
نیویارک کی Federal Court میں دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کی سماعت میں کئی قانونی غلطیاں ہوئیں. جن کے سبب انہیں انصاف نہیں ملا.
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اپیل کا جائزہ لینے کے لیے عدالت کو یہ دیکھنا ہوگا. کہ آیا مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔ اگر وہ یہ ثابت کر دیتے ہیں. کہ سماعت میں کوئی بنیادی قانونی غلطی ہوئی ہے. تو نئے مقدمے کا مطالبہ منظور کیا جا سکتا ہے۔
یہ اپیل ایک اہم معاملہ ہے کیونکہ یہ نہ صرف سیم بنکمین کے مستقبل کا فیصلہ کریگی بلکہ کرپٹو کرنسی کی دنیا میں بھی اس کا گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ اگر ان کی اپیل کامیاب ہوتی ہے، تو اس سے دیگر مالیاتی مقدمات پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
FTX Gate Scandal کا پس منظر.
FTX Gate Scandal کے بعد کرپٹو انڈسٹری کے بدترین دور کا آغاز ہوا۔ نومبر 2022ء میں المیڈا اور FTX کے مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے سے کرپٹو کی 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا اور حقیقی وجود رکھنے والی کرنسیز کی طرح مرکزی بینک اور ریگولیٹری اداروں کے ذریعے کنٹرول کی منصوبہ بندی سامنے آئی۔
امریکی عدالتوں میں Crypto Exchanges کے خلاف پہلی بار درجنوں مقدمات قائم کئے گئے اور ان کے بطور کماڈٹی ٹریڈ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ FTX اسکینڈل بائنانس کے ساتھ فروخت کے معاہدے سے منظر عام پر آیا تھا۔ تاہماس کے بعد Binance بھی اسی خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔