Gold Price مستحکم ، Geopolitical Tensions اور عالمی اقتصادی صورتحال.
Series of Attack from Israel on Lebanon raised demand for Safe Heaven Assets
Geopolitical Tensions اور عالمی اقتصادی صورتحال کے پیش نظر Gold Price آج ہفتے کے دوسرے روز بھی مستحکم دکھائی دے رہی ہے. مشرق وسطیٰ میں وسعت اختیار کرتے ہوئے جنگ کے دائرے سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا. بالخصوص Israel کی جانب سے Lebanon پر حملوں سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
Geopolitical Tensions کس طرح سے Gold Price پر اثر انداز ہو رہی ہیں؟
عام طور پر جنگی صورتحال میں سنہری دھات کی طلب بڑھ جاتی ہے. کیونکہ سرمایہ کاروں کا جھکاؤ عالمی ٹریڈ کے حوالے سے محفوظ سمجھے جانیوالے اثاثوں یعنی Safe Heaven Assets کی طرح ہو جاتا ہے .
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔ جب بھی کسی خطے میں جنگ یا تنازعہ ہوتا ہے، سرمایہ کار خطرات سے بچنے کے لیے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں نکل آتے ہیں۔ Gold ایک روایتی محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے. جس کی وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے.
گزشتہ سال اکتوبر میں Gaza پر اسرائیلی حملے کے بعد سے Bright Metal تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. دراصل یہ خطہ نہ صرف Crude Oil اور Natural Gas جیسی معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے. بلکہ اس کی جغرافیائی پوزیشن اسے Intercontinental Trade کے حوالے سے خاص اہمیت عطا کرتی ہے .
جنگ کے نتیجے میں عالمی معیشت میں عدم یقینیت پیدا ہو گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہوتا ہے. کہ معاشی حالات خراب ہو سکتے ہیں. جس کی وجہ سے وہ سونے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اس وقت، سونے کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
عالمی اقتصادی صورتحال.
ایک اور اہم محرک عالمی اقتصادی صورتحال ہے . Covid19 اور اس کے بعد Russian Attack on Ukraine اور اب Middle East War پے دار پے رونما ہونیوالے ایسے واقعات ہیں جنہوں Global Financial Crisis اور Inflationary Shocks کو جنم دیا. جنھیں کنٹرول کرنے کیلئے US Federal Reserve سمیت دنیا کے اہم ترین Central Banks نے سخت Monetary Policy اختیار کر لی.
تاہم تین سال بعد اب Policy Rates میں کمی کا آغاز کر دیا گیا ہے. جس کا براہ راست ایڈوانٹیج Gold Price نے حاصل کیا ہے. حالیہ پیشرفت کے طور پر Peoples Bank of China کے گورنر نے اپنے بیان میں شرح سود 50 بنیادی پوائنٹس کم کرنے کا اشارہ دیا. جس کے بعد Asian Markets میں Yellow Metal کی طلب بڑھی ہے.
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2630 ڈالرز کی سطح کے قریب ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Correction شروع ہونے کی بھی نشاندہی کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔