WTI Crude Oil کی قدر مستحکم، Lebanon War میں وسعت اور Supply Shock کا خدشہ.
The Martyrdom of Hizballah Leader Hassan Nasrullah raised concerns in Global Markets
مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعہ بالخصوص اختتام ہفتہ پر Lebanon War میں وسعت کی وجہ سے WTI Crude Oil کی قیمتیں 69.00 کے قریب برقرار ہیں. جو کہ مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے سپلائی کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں تیل کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔
Lebanon War میں وسعت اور Supply کا عدم توازن.
Middle East کے حالات نے Global Market میں سپلائی کے مسائل کو جنم دیا ہے۔ اگرچہ OPEC Plus نے پیداوار کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے. لیکن جغرافیائی عدم استحکام کی وجہ سے رسد کی توقعات متاثر ہو رہی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑتے ہیں تو WTI کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بھی متاثر ہو رہا ہے. جس سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے.
حسن نصراللہ کی شہادت اور مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال.
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے حالات نے عالمی منظر نامے کو متاثر کیا ہے، اور اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ جنگ طویل مدتی میں جاری رہ سکتی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، Hizballah کے رہنما Hasan Nasrallah کی موت نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے بعد جنگ کی لپیٹ میں پورا خطہ آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے.
Lebanese Prime Minister نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ Israeli Defense Minister کے مسلسل فضائی حملوں کی وجہ سے لبنان بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ Health Ministry کے مطابق اتوار کے روز مُلک پر اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی ہے تاہم درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی طاقتوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ سمیت بعض ممالک نے جنگ بندی کی اپیل کی ہے. جبکہ دیگر نے اس بات پر زور دیا ہے. کہ Diplomatic Solutions تلاش کیے جائیں۔ مگر، موجودہ حالات کے پیش نظر، ایسا لگتا ہے کہ فریقین میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو رہا۔
WTI Crude Oil پر اثرات.
Crude Oil کے سرمایہ کار موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہوئے محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. جبکہ Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے اسرائیل پر حملوں میں شدت سے ایک مرتبہ پھر Red Sea Seizure کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے.
آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز WTI Crude Oil محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھتے ہوئے ہے . اسوقت یہ 69 ڈالرز کے قریب موجود ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔