WTI Crude Oil میں مندی، Middle East میں Ceasefire کیلئے کوششیں جاری.

Investors remained cautious on Geopolitical De-escalation chances

Middle East میں Ceasefire کیلئے کوششیں جاری ہیں . قیام امن کی توقعات سے WTI Crude Oil میں مندی دکھائی دے رہی ہے. خیال رہے کہ US Secretary of State انٹونی بلینکیں  مصالحتی عمل میں وسعت اور فریقین پر اس غرض سے دباؤ میں اضافے کیلئے Israel پہنچے ہیں . جبکہ اس کے بعد وہ Jordan اور Egypt بھی جائیں گے. 

Middle East میں قیام امن کی توقعات اور WTI Crude Oil پر اثرات.

آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے  روز Asian Sessions کے آغاز سے ہی  Crude Oil کے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. اسکی وجہ نو ماہ سے جاری Middle East War کے خاتمے اور خطے میں قیام امن کی توقعات ہیں. جن سے Global Supply Disruption  کا رسک فیکٹر کم ہوا ہے . جس سے پیداوار اور کھپت معمول پر آنے کے امکانات بڑھ گئے. 

Tel Aviv پہنچنے پر  انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ Israel اور Hamas کے دوران جنگ بندی کے مذاکرات مغویوں کی رہائی کے لیے ممکنہ طور پر بہترین اور شاید آخری موقع ہو سکتا ہے۔ انتونی بلنکن نے اکتوبر میں جنگ کے آغاز سے اب تک مشرق وسطیٰ کے اپنے نویں دورے کے دوران  Israeli President اسحاق رابین سے ملاقات کے دوران یہ بات کی ہے۔

گذشتہ ہفتے  خلیجی ملک  Qatar کے دارالخلافہ دوحہ میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے بعد. White House  نے بہت امید کا اظہار کیا ہے جبکہ Hamas کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں پیشرفت کی باتیں محض دھوکہ ہے۔ اس عمل میں یہ بھی اختلاف ہے. کہ آیا معاہدے کے نتیجے میں Israeli Defense Forces  غزہ کی پٹی سے مکمل طور پر انخلا کر دیں گی۔ تاہم یہ حماس کا ایک بنیادی مطالبہ ضرور ہے۔

انتونی بلنکن سے یہ امید کی جا سکتی ہے. کہ وہ پیر کو Israeli Prime Minister بنیامین نتن یاہو سے ملاقات میں اس متعلق دباؤ ڈالیں گے.

کیا Crude Oil Prices مستقبل قریب میں مزید کم ہو سکتی ہیں؟

معاشی ماہرین کے مطابق اگر Middle East Ceasefire Agreement طے پا گیا تو Black Gold کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے. کیونکہ ایک تو یہ جنگ زدہ خطہ خام تیل کی دولت سے مالا مال ہے . اور دوسرا اسکی جغرافیائی پوزیشن ایسی ہے کہ دنیا کی 45 فیصد ٹریڈ اسی راستے سے ہوتی ہے . خاص طور پر Africa ، Asia اور Europe کے درمیان.

ایسے حالات میں جب بھی اس ریجن میں کوئی تنازعہ جنم لیتا ہے تو Global Supply Disruption  کا خدشہ رسک فیکٹر میں اضافہ کر دیتا ہے . جس سے قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے . اس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ اگر Geopolitical Tensions کم ہوئیں اور قیام امن کا کوئی معاہدہ طے پا گیا تو قیمتوں میں نامہ کمی واقع ہو سکتی ہے. 

مارکیٹ کی صورتحال.

European Session کے دوران WTI Crude Oil مندی کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے. جو کہ 75 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil میں مندی، Middle East میں Ceasefire کیلئے کوششیں جاری.
WTI Crude Oil as on 19th August 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button