WTI Crude Oil کی قدر 82 ڈالرز کے قریب محدود رینج، Geopolitical Conflicts اور Global Supply disruption

Chinese assaults on Philippines Shipment intensifying the Cautious Market Mood

WTI Crude Oil کی قدر 82 ڈالرز کے قریب محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہیں Geopolitical Conflicts اور Global Supply disruption کے خدشات پر سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں . جبکہ Chinese Military کی طرف سے Philippines کے Cargo Shipments پر حملوں سے مارکیٹ کا یہ انداز وسعت اختیار کر رہا ہے .

Chinese Military کی طرف سے Philippines Shipment پر حملوں کا کیا معامله ہے؟

آج Philippines کو جانے والی Shipment پر Chinese Military کی طرف سے حملوں کے بعد Far East Asia کیلئے Supply معطل کر دی گئی ہے . جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھنے سے South China Sea میں تعینات US Navy کے ساتھ تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے.

یہ معامله رواں ماہ اسوقت شروع ہوا جب Philippines نے اپنی حدود میں Natural Gas اور Crude Oil کے ذخائر دریافت کئے . تاہم اس کے بعد Chinese Coast Guards کی جانب سے Exploration Company پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا اور بین الاقوامی سمندر کے اس حصے کو Mainland China کا حصہ قرار دیا گیا. 

اس معاملے پر Asia کے بڑے حصے کو Supply بند ہو گئی ہے . جس سے عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے .

Gaza Ceasefire Resolution کس طرح سے US Stocks پر اثر انداز ہوئی؟

United Nations کی Security Council  نے گزشتہ رات  Isarael اور Hamas کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ United States  کی جانب سے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا گیا۔ اس قرارداد میں تمام مغویوں کی بھی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے.

پندرہ ارکان پر مشتمل  Security Council کے باقی 14 اراکین نے اس Ceasefire Resolution کے حق میں ووٹ دیا، جسے سلامتی کونسل کے  اکثریتی دس منتخب اراکین نے تجویز کیا تھا۔ امریکہ آج تک Gaza Strip  میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد کے متن میں Ceasefire کے الفاظ کے استعمال کے خلاف تھا اور اس نے اپنے اتحادی ملک Israel کی حمایت میں اس سے قبل تین قرار دادیں ویٹو کر دی تھیں ۔

تاہم عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا اور شاید یہی وجہ ہے کہ آج کی ووٹنگ میں USA قرارداد کو ویٹو کرنے کی بجائے غیر حاضر رہا۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ سرمایہ کاروں  کے دفاعی انداز اختیار کرنے جبکہ  Commodities کی طلب میں اضافے کا سبب بنا.

WTI Crude Oil کا ردعمل.

European Sessions کےآغاز پر  WTI Crude oil منفی  منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  82 ڈالرز فی بیرلز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . واضح رہے کہ رواں ہفتے  اس کی قدر میں 5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا  ہے . اور یہ 4 ماہ کی بلند ترین سطح 83 ڈالرز سے نیچے آیا ہے.

WTI Crude Oil کی قدر 82 ڈالرز کے قریب محدود رینج، Geopolitical Conflicts اور Global Supply disruption
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button