Crude Oil Prices میں گراوٹ ، Iran کا Red Sea میں Warship بھیجنے کا اعلان.

Iranian Cabinet approved counter measures after US Navy clash with Houthi Rebels

Crude Oil Prices میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، Yemen کے Houthi Rebels کے ساتھ US Navy کی دو روز سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد Iran نے اپنا Warship دفاعی اقدام کے طور پر Red Sea میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد Middle East War وسعت اختیار کرنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں . جس سے سرمایہ کاروں نے انتہائی محتاط انداز اختیار کر لیا ہے . ادھر White House کے ترجمان نے کہا ہے کہ United States اسرائیل کے حق دفاع پر مبنی خطے میں امن کے لئے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے رہا ہے .

Iranian Warship کی Red Sea روانگی اور Middle East War وسعت اختیار کرنے کا خدشہ.

سال نو کی آمد پر Red Sea میں Bab Almandab کے قریب Yemen کے Houthi باغیوں کے ساتھ امریکی بحریہ کے تصادم سے خطے میں نہ صرف قیام امن کے راستے مسدود ہو گئے بلکہ جنگ کے وسعت اختیار کر لینے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے . ایرانی کابینہ کی طرف سے Bab Almandab کے قریب جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس Warship بھجوانے کے اعلان سے سرمایہ کاروں نے انتہائی محتاط انداز اپنا لیا ہے .

اپنے قارین کو بتاتے چلیں کہ ہفتے کے روز US Navy کے ساتھ مسلح تصادم میں 15 باغی ہلاک جبکہ ان کے تین جنگی جہاز تباہ ہو گئے تھے ، جس کے بعد Iranian Supreme Commander آیت الله علی الخمنائی نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی . حالیہ پیشرفت کے بعد Strait of Hormuz کی مکمل بندش اور Crude Oil کی سپلائی معطل ہونے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے . 

United States کی طرف سے Maritime Security میں اضافہ لیکن آپریشنز کی مکمل بحالی میں ناکامی.

White House کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ United States اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے Red Sea میں Bab Almandab کی بندش کھلوا دی گئی ہے اور اب International Shipment companies کو خطے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، تاہم حالیہ دنوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے سبب Cargo Operations مکمل طور پر شروع نہیں کئے جا سکے اور Israel کے لئے سامان لے جانے والی کمپنیاں صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہیں .

اس صورتحال میں اگرچہ Crude Oil کی سپلائی معمول پر آنے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں تاہم ابھی بھی رسد کو خدشات درپیش ہیں . جن کے اثرات آنے والے دنوں میں بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے .

Crude Oil کی صورتحال

US Sessions کے دوران WTI Crude Oil  شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور 70 ڈالر فی بیرل کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے۔

Crude Oil Prices میں گراوٹ ، Iran کا Red Sea میں Warship بھیجنے کا اعلان.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Oil بھی کسی حد تک بحالی  کے ساتھ 76 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔۔

Brent Crude Oil
#image_title

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button