AUDUSD میں بحالی ، Australian Employment Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری

Aussie Dollar Found support in Asian Markets on Labor Market Data

Australian Employment Report میں توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر Aussie Dollar کی طلب میں Rates Cut Policy میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے پر  اضافہ ہوا. جس کے بعد AUDUSD میں 0.6700 کے قریب بحالی  ریکارڈ کی جا رہی ہے . واضح رہے کہ Australia میں Unemployment Rate گزشتہ ماہ کی سطح سے نیچے 4.1 فیصد پر پہنچ گیا ہے.

Australian Employment Report کی تفصیلات۔

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ستمبر 2024ء کے دوران ملک میں 64100 ہزار   کانٹریکٹس جاری ہوئے . معاشی ماہرین 25,000 کی توقع کر رہے تھے۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اگست 2024  کے ساتھ کریں. تو سابقہ رپورٹ میں یہ تعداد 47500 ہزار ملازمتیں تھی.

رپورٹ کے مطابق Unemployment Rate گذشتہ ماہ 4.1 فیصد رہا. جبکہ معاشی ماہرین 4.1 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگست میں Participation Rate بھی 67.2% پر ریکارڈ کیا گیا .  جو کہ جولائی کے 67.1% سے بہتر ہے ۔ جولائی میں 67 فیصد کے مقابلے میں اگست کی ریڈنگ 67.1 فیصد آئی تھی۔

Australian Employment Report 17th October 2024
Australian Employment Report 17th October 2024

یہ ایک مثبت علامت ہے. کہ لوگ معیشت میں فعال طور پر شامل ہو رہے ہیں، حالانکہ Unemployment Rate مستحکم ہے۔ ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق Full Time Employees  کی تعداد میں گذشتہ ماہ کی نسبت 51600 کا اضافہ ہوا.  یعنی بڑی تعداد میں نئے  Employment contracts جاری کئے گئے۔ دوسری طرف Part Time Employees میں  12500  کا اضافہ ہوا۔

Australian Employment Figures
Australian Employment Figures

یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ لوگ Full Time Jobs کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جو کہ ممکنہ طور پر معیشت کی Inflationary Pressure کے تحت تبدیلیوں کے عکاس ہیں.

بے روزگار افراد کی تعداد

اگست میں بے روزگار افراد کی تعداد تقریباً 4000 کم ہو کر  620000 تک پہنچ گئی۔ تاہم، یہ تعداد 2023 کے آخر سے تقریباً 25000 افراد بڑھ گئی ہے۔

Australian Employment Analysis
Australian Employment Analysis

معاشی اشارے

Employment میں اضافے  نے آبادی کے تناسب میں ملازمت کی شرح کو 0.1 فیصد بڑھا کر 64.5% کر دیا، جو کہ نومبر 2023 کے تاریخی عروج 64.4% سے نمایاں تبدیلی ظاہر کر رہا ہے. ۔

آسٹریلیا کی بے روزگاری کی شرح کا 4.1% پر نیچے آنا ایک مستحکم معیشت کی علامت ہے.

Australian Unemployment Analysis
Australian Unemployment Analysis

AUDUSD کا ردعمل.

ڈیٹا  Australian Labour Market پر Inflation کے دباؤ  میں کمی ظاہر کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے Asian Sessions کے دوران AUD/USD میں Rates Cut کے امکانات پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے تیزی دیکھی جا رہی ہے۔  . اسوقت یہ 0.6700  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. جو کہ اسکی گزشتہ تین روز کے دوران بلند ترین سطح ہے.

AUDUSD 17TH October 2024
AUDUSD 17TH October 2024

 

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button