Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD کی قدر میں بحالی، ASX میں مندی۔

اگست 2023ء میں افراط زر کی شرح توقعات کے مطابق 5.2 فیصد رہی۔

Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں بحالی  جبکہ ASX میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Australian CPI Report کی تفصیلات۔

آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Bureau of Statistics) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء کے دوران ملک میں افراط زر (Inflation) کی سالانہ شرح 5.2 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں بھی توقعات کے مطابق 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD کی قدر میں بحالی، ASX میں مندی۔

ملک میں Core Inflation کی سطح 5.5 فیصد رہی۔ یہ ریڈنگ بھی تخمینے کے مطابق رہی ہے۔ رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق گذشتہ ماہ پھلوں ، سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں افراط زر 4.9 جبکہ Core CPI کی سطح 5.8 فیصد تھی۔

Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD کی قدر میں بحالی، ASX میں مندی۔

رپورٹ سے کیا ظاہر ہو رہا ہے۔؟

پبلش کیا گیا ڈیٹا آسٹریلوی معیشت پر افراط زر کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اہریل سے جون تک مسلسل کمی کے بعد جولائی اور اگست کے دوران کنزیومر ہرائس انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) رواں ماہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے Rate Hike Program معطل کر چکا ہے۔ تاہم سابق گورنر فلپ لوو اور انکی جانشین مشعل بلک اعلان کر چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر معاشی رپورٹس کا جائزہ لے کر Policy Rates میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ 18 ماہ پر محیط Policy Tightening Cycle میں 11 بار Cash Rates میں اضافہ کیا گیا۔ اس ڈیٹا کے اجراء سے ریزرو بینک کی آئندہ میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ رواں سال کی کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرنیوالا آسٹریلیئن ڈالر آج ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6400 کے قریب آ گیا ہے۔ اور اپنی کھوئی ہونی قدر بحال کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD کی قدر میں بحالی، ASX میں مندی۔

دوسری طرف افراط زر کی زیادہ ریڈنگ آنے سے آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں کسی حد تک منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ بینچ مارک انڈیکس ASX200 دن کے وسطی سیشن میں 17 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7020 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ASX After Australian CPI Report

7038 سے معاشی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 7002 سے 7038 کے درمیان ہے۔ کیپٹیل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسوقت تک 28 کروڑ کے قریب شیئرز ٹریڈ ہوئے ہیں جو کہ معمول سے 10 فیصد کم ہیں۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ آسٹریلوی انڈیکس نے 7567 کی بلند ترین سطح کو چھوا تھا۔ اس طرح تین ہفتوں کے دوران اس میں 5 سو پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button