RBA Monetary Policy کا اعلان ، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ.

آسٹریلوی مرکزی بینک نے Policy Rates بغیر تبدیلی کے 4.10 فیصد پر برقرار رکھے۔

RBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

RBA Monetary Policy کی تفصیلات

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی مانیٹری پالیسی اجلاس کے اختتام پر Official Cash Rate کو بغیر کسی تبدیلی کے 4.10 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی ممبران نے Headline Inflation میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ لیبر مارکیٹ دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر انداز میں پرفارم کر رہی ہے۔

RBA Monetary Policy کا اعلان ، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ

فیصلہ ساز اراکین نے نظام زر اور لیکوئیڈٹی کی صورتحال کو بھی مستحکم قرار دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ Rate Hike Program کو بند کرنے کی بجائے آئندہ معاشی رپورٹس کے مطابق Monetary Policy میں تبدیلی کی جائے گی۔ پریس ریلیز کے مطابق سروس سیکٹر میں افراط زر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام مانیٹری ٹولز استعمال کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

مانیٹری پالیسی فیصلے کے بعد آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت AUDUSD نفسیاتی سطح 0.6400 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ سرمایہ کار گورنر ریزرو بینک کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔

RBA Monetary Policy کا اعلان ، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button