Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD میں اتار چڑھاؤ.

جولائی 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔

Australian CPI Report جاری کر دی گئی ۔ جس کے بعد AUDUSD میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Australian CPI Report کی تفصیلات۔

آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Bureau of Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ میں گذشتہ ماہ افراط زر کی سالانہ سطح 4.9 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 5.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

Australian CPI

اس طرح ملک میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں نمایاں طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں سال پہلی بار یہ ریڈنگ 5 فیصد سے نیچے آئی ہے۔ معاشی ماہرین اسے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے حوالے سے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رہورٹ ریلیز ہونے کے بعد آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ ایشیائی سیشن کے دوران اس میں 0.14 فیصد کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس وقت یہ 0.6468 کی سطح پر آ گیا ہے۔

Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD میں اتار چڑھاؤ.

افراط زر میں کمی سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی 5 ستمبر کو ہونیوالی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں Rate Hike Program جاری رکھنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ یہی وہ فیکٹر ہے جو اسکی طلب (Demand) میں کمی کا سبب بنا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button