RBA Monetary Policy کا اعلان ، AUDUSD میں گراوٹ

پالیسی ساز کمیٹی نے Interest Rate بغیر تبدیلی کے 4.10 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔

RBA Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد AUDUSD میں گراوٹ بڑے پیمانے پر گراوٹ واقع ہوئی اور یہ 0.87 فیصد کمی کے ساتھ 0.6650 کی سپورٹ پر آ گیا ہے۔

RBA Monetary Policy کی تفصیلات

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی Monetary Policy Committee کا دو روزہ اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ جس میں کئے گئے فیصلے مرکزی بینک کی ویب سائٹ پر پریس ریلیز کی صورت میں پبلش کئے گئے۔

مرکزی بورڈ کی جانب سے آسٹریلوی معیشت پر Inflation کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اراکین نے نوٹ کیا کہ حالیہ عرصے کے دوران ملک میں Consumer Price Index میں گذشتہ مہینوں کی نسبت کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں پیداواری حجم میں اضافہ اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی واقع ہوئی۔

ممبران کمیٹی نے معاشی رپورٹس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تمام ارکان متفق ہیں کہ سخت مانیٹری پالیسی میں بتدریج نرمی اختیار کی جائے تا کہ Growth Rate میں اضافہ کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران Aussie Central Bank گیارہ بار Official Cash Rates میں اضافہ کر چکا ہے۔ جبکہ GDP سکڑ کر 2 فیصد پر آ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بورڈ نے آسٹریلیئن ڈالر کی لیکوئیڈٹی اور ذخائر کو تسلی بخش کہتے دیتے ہوئے نظام زر کو مستحکم قرار دیا نیز فوریکس اثاثے کی طلب (Demand) اور رسد (Supply) کو بھی خاصی حد تک متوازن پایا۔

مارکیٹ کا ردعمل

آسٹریلوی مانیٹیری پالیسی توقعات کے برعکس آنے پر AUDUSD کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے اور شدید فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے Governor RBA کی پریس کانفرنس کا انتظار کر رہے ہیں۔

AUDUSD after RBA Monetary Policy

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button