Macro Economic Reforms اور Tax Policies کا خاکہ پیش
Finance Minister Highlights upcoming reforms in the Federal Board of Revenue, aimed at boosting transparency
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت میں شفافیت اور پائیداری کو بڑھانے کے لئے اہم Macro Economic Reforms اور Tax Policies کا خاکہ پیش کیا ہے۔ جس کے مطابق ملک میں کسی کو بھی Taxes کے لئے ہراساں نہیں کیا جائے گا
بین الاقوامی ملاقاتیں اور مثبت ردعمل.
واشنگٹن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا. کہ امریکا میں Stakeholders کے ساتھ ان کی ملاقاتیں مثبت رہیں. جنہوں نے Pakistan میں Inflation میں کمی کو سراہا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا. کہ معیشت صحیح راستے پر ہے اور ترقی کرے گی۔
ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے اپ گریڈیشن
وزیر خزانہ نے کہا کہ تمام عالمی Rating Agencies نے Pakistan کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے. جو اس بات کا اشارہ ہے. کہ معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون
انہوں نے متعدد بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور حکام بشمول Rating Agencies، Multinational Banks ، IMF اور Asian Development Bank (ADB) اور World Bank کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
زرمبادلہ کے ذخائر اور غیر ملکی قرضوں میں کمی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ IMF پروگرام آخری پروگرام ہوگا۔ جبکہ ہمارے Foreign Exchange Reserves بڑھ کر 11 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کیا ہے. اور تمام بینک حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ٹیکس پالیسی میں اصلاحات
محمد اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا. کہ کسی کو بھی Taxes کے لئے ہراساں نہیں کیا جائے گا، اور اعدادوشمار پر مبنی تخمینے اب ٹیکس جمع کرنے کی کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے Non-Filers کے لئے نئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ قانون سازی کی منظوری تک بینک اکاؤنٹ کھولنے یا جائیداد خریدنے سے قاصر رہیں گے۔
ایف بی آر میں اصلاحات کی ضرورت
Aurangzeb نے Federal Board of Revenue (FBR) میں آنے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد Tax Policies میں شفافیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو بہتر بنانے کے لئے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، جن میں Imports کم کرنا، IT اور Agriculture جیسے شعبوں میں Exports میں اضافہ کرنا اور جہاں ممکن ہو، وہاں State-Owned Enterprises کو نجی انتظام میں منتقل کرنا شامل ہے۔
دو طرفہ تعلقات میں مضبوطی
وزیر خزانہ نے سعودی وزیر خزانہ اور چین کے نائب وزیر خزانہ Liao Min سے بھی ملاقاتیں کیں اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کے لئے Pakistan کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے چینی مارکیٹ میں Pakistan کا پہلا Panda Bond جاری کرنے کے منصوبے کی تصدیق کی اور China میں شہریوں کے لئے مضبوط سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔
Digital Vision کی تائید
عالمی رہنماؤں کے ساتھ اضافی ملاقاتوں نے Pakistan کے ڈیجیٹل عزائم کو اجاگر کیا۔ Google کی نائب صدر Kiran Bhatia نے Google کی جاری سرمایہ کاری اور Pakistan کی معیشت کو سہارا دینے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ Visa کے ریجنل پریذیڈنٹ Andrew Tore نے Pakistan میں ادائیگی کے نظام اور Tax Policies کو جدید بنانے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
مالی شمولیت کے اقدامات
وزیر خزانہ نے Visa کے Financial Inclusion Card اقدام کی تعریف کی. جو صارفین تک رسائی بڑھانے اور منصفانہ ٹرانزیکشن پروسیسنگ آپشنز کو یقینی بنانے کے لئے نجی بینکوں کے ساتھ مشترکہ کوشش ہے۔
پائیدار اقتصادی ترقی کا عزم
محمد اورنگزیب نے Pakistan میں پائیدار اقتصادی ترقی اور لچکدار مالیاتی نظام کی تعمیر کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں گامزن ہیں. جو کہ Macro Economic Reforms کے مثبت نتائج کی عکاسی کر رہے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔