Bitcoin Price چار ماہ کی بلند ترین سطح پر، US Elections Campaign میں Crypto Currencies اہم موضوع

Odds of Trump victory are among the catalysts for the recent run higher

US Elections Campaign میں اسوقت Crypto ایک ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے . دونوں صدارتی امیدوار Digital Assets کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کر رہے ہیں. جس سے Bitcoin Price میں تیزی کا تسلسل جاری ہے . جو کہ آج چار ماہ کی بلند ترین سطح 70 ہزار ڈالرز عبور کر گیا ہے.

Bitcoin Price میں تیزی اور سرمایہ کاری میں اضافہ.

Bitcoin نے چار مہینے سے زیادہ وقت کے بعد پہلی بار $70K کی سطح کو عبور کر لیا ہے۔ اس سے پہلے، Bulls کے لیے یہ سات مہینے کا وقت خاصا مشکل گزرا تھا. جس میں قیمتوں میں استحکام یا کمی دیکھی گئی۔ اب، Bitcoin (BTC) ایک اور چیلنج کے لیے تیار ہے. کیونکہ اس نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ,700 کو دوبارہ چیلنج کرنے کی تیاری کر لی ہے. جو رواں سال مارچ کے اوائل میں حاصل کی گئی تھی۔

Bitcoin Price as on 29th October 2024
Bitcoin Price as on 29th October 2024

اہم عوامل.

مغربی مرکزی بینکوں کی جانب سے نئے Rate-Cutting Cycle کا آغاز (سوائے Bank of Japan کے) اور چین کی جانب سے بڑے Monetary اور Fiscal Stimulus کے اقدامات اس حالیہ Bull Move کے اہم عوامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، U.S.-Based Spot Bitcoin ETFs میں بڑی سرمایہ کاری اور Crypto-Friendly GOP Candidate ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی پیشگوئی سے Digital Assets میں بڑھنے والا خرید داری کا رجحان بھی اسکی اہم وجہ سمجھی جا رہی ہے.

ٹرمپ کی فتح پر بیٹنگ: بٹ کوائن کی قیمت آسمانوں کو چھونے کی جانب

US Elections Campaign میں Bets on Trump’s Victory نے Bitcoin Price میں زبردست اضافہ کیا ہے. جس کی وجہ سے یہ کرنسی نئے عروج کی طرف بڑھ رہی ہے۔ Donald Trump کی ممکنہ کامیابی کے ساتھ، سرمایہ کاروں میں ایک نئی امید جاگ اٹھی ہے. کہ Crypto Currency مارکیٹ میں تیزی آئے گی کیونکہ Republican Candidate نے Election Campaign کے دوران، Crypto-Friendly Policies کا وعدہ کیا ہے. جو Bitcoin اور دیگر Crypto Currencies کے لیے انتہائی خوش آئند ہے ۔

یہ وعدے سرمایہ کاروں کی جانب سے زیادہ Investments کو تحریک دیتے ہیں، جس کی وجہ سے Bitcoin Price میں اضافہ ہوا ہے. اسوقت سروے رپورٹس مطابق ان کے White House پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں.

مستقبل کی پیشگوئیاں.

آنے والے دن مصروف نظر آ رہے ہیں. جس میں U.S Election Season کا جنون، 5 نومبر کو انتخابات، 6 نومبر کو Federal Reserve کا Rate Decision، اور 8 نومبر کو U.S. Employment Report شامل ہیں۔

یہ تازہ Move Higher Bitcoin کی سال بھر کی Year-to-Date Gain کو تقریباً 65% تک لے آتا ہے۔ جبکہ Gold اور S&P 500، جنہوں نے پچھلے چند ہفتوں میں مسلسل نئے ریکارڈ ہائیز بنائے ہیں، بالترتیب 32% اور 24% کے ساتھ آگے ہیں۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button