AUDUSD میں مندی، Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی.
Upbeat Financial data raised chances of Rates Cut, squeezed demand for Aussie Dollar
Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد AUDUSD میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . توقعات سے منفی Financial Data منظرعام پر آنے کے بعد Reserve Bank of Australia کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates ہولڈ کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا. جس سے Asian Markets میں Aussie dollar کی طلب بڑھ گئی.
Australian Retail Sales رپورٹ کی تفصیلات.
Australian Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 کے دوران Retailing Industry کے حجم میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا . خیال رہے کہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے.
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اگست 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.5 فیصد کی تھی . تحقیقاتی ٹیم کے مطابق آج کے اعداد و شمار مسلسل چار ماہ بعد پہلی بار Australian Economy کا منفی منظر نامہ پیش کر رہے ہیں . جس سے Inflation کے اثرات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی ظاہر ہو رہی ہے.
بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخری دونوں کوارٹرز کے دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد Growth Rate میں بھی تخمینوں کے خاصا کم رہا .
رپورٹ Australian Economy کی کیسے عکاسی کرتی ہے؟
Australian Economy کی صورتحال کا اندازہ لگانے کے لیے کئی اہم عوامل ہوتے ہیں. جن میں Retail Sales کی رپورٹس ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ رپورٹس نہ صرف صارفین کے خرچ کرنے کی عادات کی عکاسی کرتی ہیں. بلکہ اقتصادی ترقی اور مستقبل کی پیش گوئیوں کے لیے بھی اہم ہیں۔
Australian Retail Sales Report کی رپورٹ کا ایک بڑا عنصر Consumer Confidence ہے۔ جب لوگوں کا اعتماد بڑھتا ہے تو وہ زیادہ خرچ کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں. جس سے Retail Sales میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر Consumer Confidence کمزور ہو جائے تو یہ Retail Sales میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
Retail Sales کی نمو کا براہ راست تعلق Economic Growth سے ہوتا ہے۔ جب Retail Sales میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ معیشت ترقی کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں حکومت اور کاروباری ادارے نئے منصوبے شروع کر سکتے ہیں، جس سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں۔
رپورٹس میں Inflation کا اثر بھی نمایاں ہوتا ہے۔ اگر Inflation بڑھتا ہے تو اس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے صارفین کی خریداری کی طاقت متاثر ہوتی ہے
AUDUSD کا ردعمل.
ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد Australian Dollar to USD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6500 کی نفسیاتی سطح کے قریب گراوٹ کا شکار ہوا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔