Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی AUDUSD میں تیزی۔ ASX میں مندی.
ستمبر 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے زیادہ رہی۔
Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD میں تیزی جبکہ ASX200 می مندی دیکھی جا رہی ہے۔
Australian CPI Report کی تفصیلات۔
آسٹریلیائی محکمہ شماریات (ABS) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023ء کے دوران ملک میں Headline Inflation کی ماہانہ سطح 1.2 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 1.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ دوسرے کوارٹر میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 5.4 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع شرح 5.3 فیصد تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 5.4 فیصد رہی ہے جو کہ تخمینوں سے زیادہ ہے۔
آسٹریلوی معیشت میں بڑھتا ہوا افراط زر۔
رپورٹ معاشی ماہرین اور آسٹریلوی مالیاتی اداروں کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ چار ماہ تک کنٹرول ہوتی ہوئی افراط زر RBA Tightening Cycle بند ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بےقابو ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جس سے مستقبل قریب میں Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ روز ریزرو بینک کی نئی گورنر مشعل بلک نے اپنی تقریر کے دوران رواں سال کے اختتام تک کنزیومر پرائس انڈیکس نیچے لانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے Monetary Policy Committee کے آئندہ اجلاس میں معاشی رپورٹس کے مطابق Interest Rates کا بھی سگنل دیا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت افراط زر اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ کو دیا . ریزرو بئنک آف آسٹریلیا (RBA) کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔
اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے اور Policy Rates میں اضافے کی توقعات سے امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلوی ڈالر (AUSUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 0.6400 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری طرف آسڑیلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 17 پوائنٹس کی مندی سے 6839 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 6832 سے 6897 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ می اسوقت تک 33 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔