Gold Price میں US Elections کیلئے Polling کے آغاز کے بعد اتار چڑھاؤ.
Financial Markets shifted their focus towards Next US Political Setup
US Elections کیلئے Polling کے آغاز کے بعد Gold Price میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے. White House کے اگلے مکین کیلئے فیصلہ کن لمحات آنے کے بعد Financial Markets کا فوکس بھی Super Power کے انتخابی دنگل کی طرف منتقل ہو گیا ہے . جس سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.
US Elections کیلئے Polling کا آغاز اور Gold Price کی محدود رینج.
آج عملی طور پر US Elections کیلئے آج دنیا کی سب سے بڑی Financial Markets میں معاشی سرگرمیاں بند ہیں. اور اسی وجہ سے Trading Volume بھی خاص کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے.
Gold Price کی قیمت ایک تنگ رینج میں برقرار ہے. کیونکہ امریکہ میں Presidential Elections کے لیے Polling شروع ہو چکی ہے۔ اس وقت Gold Price ایک ہفتے کی کم ترین سطح سے پلٹ کر $2,735 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. اور US Sessions کے آغاز تک قیمت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی. اس تنگ رینج میں Gold کی قیمت کا استحکام بنیادی طور پر چند عوامل کی وجہ سے ہے۔
سب سے پہلے، امریکہ میں ہونے والے Presidential Elections نے مارکیٹ میں عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کی ہے. جس کا اثر Gold Price پر بھی پڑا ہے۔ Kamala Harris اور Donald Trump کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے. جس سے عالمی سرمایہ کاروں میں احتیاط کا رجحان بڑھا ہے۔ اس قسم کی صورتحال میں، Gold کو ایک Safe Haven Asset کے طور پر خریدا جاتا ہے. کیونکہ یہ عالمی سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی کے وقت سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
ایک اور اہم عنصر جس کا Gold Price پر اثر پڑ رہا ہے. وہ Trump Trade کا خاتمہ اور Federal Reserve کی جانب سے Policy Rate میں کمی کے امکانات ہیں۔ امریکی Labor Market میں سست روی کے آثار دکھائی دینے کے بعد، Fed کے مزید سود کی شرحیں کم کرنے کے فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے US Dollar کی قیمت میں کمی آ رہی ہے۔ یہ ڈالر کی کمزوری Gold کی قیمت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے. کیونکہ Gold غیر پیداوار بخش Non-Yielding Asset ہے۔
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2750 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 سے اوپر ہے. جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔