Gold Price میں بحالی ، US PPI کے بعد Bonds Yields میں کمی.
Bright Metal got little Support in Asian Markets amid renewed demand
US PPI کے توقعات سے منفی اعداد و شمار کے بعد Dollar کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جبکہ اس سے منسلک Bonds Yields میں گراوٹ واقع ہوئی اور Gold Price محدود رینج میں بحال ہوتی ہوئی دیکھی جا رہی ہے. جس سے سنہری دھات 2570 ڈالرز فی اونس کے قریب پہنچ گئی ہے . خیال رہے کہ 6 نومبر 2024 کو US Presidential Elections کے نتائج سامنے آنے کے بعد سے Safe Haven Assets کی طلب میں کمی آئی ہے. جو کہ اس عرصے کے دوران 150 ڈالرز سے زائد کی قدر کھو چکا ہے.
US PPI Report کی تفصیلات
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں سالانہ Producers Price Index کی سطح 2.4 فیصد رہی جبکہ 2.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ان میں سے فوڈ اینڈ انرجی میں Headline Inflation کا لیول 2.5 فیصد رہا جبکہ 2.2 فیصد متوقع تھی۔ جبکہ دیگر شعبوں میں یہ لیول 0.2 فیصد رہا۔
US PPI Report کیا ہے اور اسکے کیا اقتصادی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
US PPI Report ایک ایسی رپورٹ ہے جو US Economy میں Producers کی جانب سے بیچے جانے والے Goods اور Services کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ لگاتی ہے۔ یہ Report ہر ماہ US Bureau Of Labor Statistics جاری کرتا ہے. اور یہ Inflation کی پیمائش کا ایک اہم ذریعہ ہے. جس سے Consumer Price Index اور Federal Reserve کی Monetary Policy پر بھی اثر پڑتا ہے۔
Producers Price Index (PPI) ایک ایسا پیمانہ ہے جو مختلف Goods اور Services کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کرتا ہے جو Manufacturers، Firms اور Industries اپنی Production Costs میں شامل کرتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ Producers کو پیداوار کے دوران ہونے والے اخراجات کا ایک اندازہ فراہم کیا جائے. جس سے Inflation کی اصل سطح معلوم کی جا سکتی ہے۔ یہ CPI کی طرح ہی ہے لیکن فرق یہ ہے کہ CPI Consumers پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ PPI Producers کی Pricing Trends کا اندازہ لگاتا ہے۔
Producers Price Index اور Gold Price کے درمیان تعلق
عام طور پر US PPI Report اور Gold Price کے درمیان ایک باہمی تعلق ہوتا ہے۔ اگر PPI کی سطح میں اضافہ ہو تو US Dollar کی قدر میں اضافے کا امکان ہوتا ہے کیونکہ یہ US Federal Reserve کو Interest Rates بڑھانے کی طرف مائل کر سکتا ہے۔ تاہم، PPI Report کے توقعات سے کم ہونے پر Investors کو یہ اشارہ ملتا ہے. کہ US Economy میں Inflationary Pressures محدود ہو رہے ہیں. جس سے Dollar کی قدر میں کمی اور Gold Price میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح، جب PPI کا ڈیٹا توقعات سے کم ہوتا ہے. تو Safe Haven Assets جیسے کہ Gold میں Demand بڑھ جاتی ہے. اور Gold Prices مستحکم یا بڑھ جاتی ہیں۔
تکنیکی جائزہ.
US Bonds Yields میں کمی کے باوجود تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2650 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے. Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 50 سے اوپر ہے. جو کہ اوور سولڈ صورتحال ظاہر کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔