EURUSD میں تیزی ، Eurozone Sentix Index میں خلاف توقع کمی.

Financial Data raised demand for Euro as Rates Cut chances squeezed

Eurozone Sentix Index کے منفی اعداد و شمار ریلیز ہونے سے EURUSD میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . ڈیٹا Inflation میں اضافہ ظاہر کر رہا ہے. اس طرح European Central Bank کی آئندہ Monetary Policy Meeting میں Interest Rate ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے. اور ان پیشگوئیوں کی وجہ سے Euro کی طلب میں اضافہ ہوا .

Eurozone Sentix Investor Confidence کی تفصیلات 

جاری کئے جانیوالے سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ تک Eurozone Sentix Index شرح منفی 13.5 کی مارکیٹ توقعات کے برعکس 17.5 فیصد سکڑ گیا. خطے میں کارپوریٹ سیکٹر Ukraine پر روسی حملے کے بعد  تین سال سے منفی  منظرنامہ اور  Inflationary Pressure کی نشاندہی کر رہا ہے.

Headline Inflation میں اضافے کمی سے European Central Bank اور کرسٹین لیگارڈ کیلئے سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا جواز پیدا ہو گیا. اور معاشی ماہرین  Rates Cut Policy موخر کئے جانے کی پیشگوئی کر رہے ہیں. اسی وجہ سے Euro کے سرمایہ کار متحرک نظر آ رہے ہیں.

Eurozone Sentix Index کیا ہے اور یہ یورپی معیشت کی عکاسی کیسے کرتا ہے؟

Eurozone Sentix Index ایک ایسا اہم مالیاتی انڈیکیٹر ہے جو یورپی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ Investor Confidence کے رجحانات اور Economic Sentiment کو ظاہر کرتا ہے. جس سے یورپی معیشت کے موجودہ اور متوقع حالات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران جاری ہونے والے Eurozone Sentix Index کے اعداد و شمار نے معاشی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ توقعات کے برعکس یہ انڈیکس منفی 17.5 فیصد تک سکڑ گیا، جبکہ مارکیٹ کی پیش گوئی منفی 13.5 فیصد کی تھی۔ یہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ یورپی کارپوریٹ سیکٹر اب بھی مشکلات کا شکار ہے۔

Inflationary Pressure اور کاروباری منظرنامے کی خراب صورتحال کا آغاز Ukraine پر روس کے حملے کے بعد ہوا۔ اس کے نتیجے میں تین سال سے یورپی معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے۔

Headline Inflation میں اضافے نے European Central Bank کی صدر Christine Lagarde کے لیے ایک مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے۔ اب Interest Rate میں کمی کی بجائے سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا جواز مل گیا ہے۔ ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ آئندہ Monetary Policy Meeting میں Interest Rates کو ہولڈ کیا جائے گا تاکہ معیشت میں استحکام لایا جا سکے۔

EURUSD کا ردعمل۔

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد یورپی سیشنز کے دوران EURUSD کی قدر میں بحالی دیکھی گئی۔ اسوقت یہ 0.41 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0580 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.

EURUSD 9TH December 2024
EURUSD 9TH December 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button