EURUSD میں بحالی، Eurozone Industrial Production نومبر میں توقعات سے بڑھ گئی.
Financial Data raised uncertainty about Rates Cut, soared demand for Euro
Eurozone Industrial Production ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے سے ECB کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy پر بے یقینی اور EURUSD کی طلب میں اضافہ ہوا.
European Sessions کے دوران Euro محدود رینج اپنائے ہوئے 1.0500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہی ہے. کیونکہ مسلسل تیسرے ماہ صنعتی پیداواری حجم میں اضافہ ہوا ہے . جو خطے میں Inflation میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے.
Eurozone Industrial Production Report کے EURUSD پر اثرات.
European Statistics Bureau کی طرف سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق نومبر 2024 میں Industrial Production کی سطح منفی 0.0 فیصد رہی، جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 1.5 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے. اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اکتوبر 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں صنعتی پیداوار کی ریڈنگ منفی 1.5 فیصد رہی تھی.
خیال رہے کہ European Industrial Production چھ ماہ کی کم ترین سطح تک گرنے کے بعد معمول کی طرف بحال ہو رہی ہے . جو کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کے معمول پر آنے اور Inflation میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے . جس سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ کے دوران Rates Cut Program کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے.
یہی وہ محرک ہے جو کہ Euro کی طلب میں اضافے کا سبب بن رہا ہے . علاوہ ازیں US Dollar گزشتہ روز کی US CPI Report کے بعد سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
ECB کے بیانات.
European Central Bank کے سینئر پالیسی ساز Gabriel Makhlouf نے اپنے بیان میں کہا. کہ شرح سود میں کمی کی سمت واضح ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ شرح سود میں کمی کی رفتار اور تعداد کا انحصار Inflation کی ترقی پر ہوگا۔
اگرچہ ان کے تبصرے مکمل طور پر واضح نہیں ہیں. لیکن یہ بات عیاں ہے کہ ECB نے حالیہ دو مرتبہ شرح سود میں کمی کرتے ہوئے Inflation کے بجائے معیشت پر زیادہ زور دیا ہے۔ یہ تبدیلی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے. کہ یورپی سنٹرل بینک اس وقت معاشی ترقی کو ترجیح دے رہا ہے۔
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے ابھی بھی EURUSD اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے. اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر نیوٹرل منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0500 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔