EURUSD میں 1.0900 کی طرف شدید مندی ، Eurozone CPI دسمبر میں 2.9 فیصد پر آ گئی.
Core CPI also diminished to 3.4%, lowest level since April 2020
EURUSD میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے جس کے بعد European Common Currency نفسیاتی ہدف 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے ، December 2023 کی رپورٹ میں Eurozone CPI سکڑ کر 2.9 فیصد پر آنے کے بعد Recession کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ، تاہم ECB کی طرف سے Rates Cut Policy جلد شروع کئے جانے کے امکانات بڑھنے سے Euro کی طلب میں کمی نوٹ کی جا رہی ہے .
Eurozone CPI Report کی تفصیلات.
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.9 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 3.1 فیصد کی توقع کر رہے تھے ۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3.4 فیصد تھی۔
Core CPI کی سطح 3.4 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول 3.5 فیصد تھی ۔ نومبر میں یہ ریڈنگ 3.6 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation اپریل 2020ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت Germany کی معاشی بحالی ہے۔ اسکے علاوہ France ، Spain اور Italy بھی Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں کمی کا پروگرام شروع کئے جانے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے .
EURUSD کا ردعمل.
توقع سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر EURUSD کی قدر میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ European Common Currency اسوقت 1.0900 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے ۔
.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔