Australian Dollar میں مندی ، توقعات سے مثبت Chinese Retail Sales جاری کر دی گئی.
Chinese Financial Data squeezed demand for AUDUSD in Asian Markets
AUDUSD کی قدر میں 0.6200 کے نفسیاتی ہدف کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے۔ توقعات سے مثبت Chinese Retail Sales Report جاری ہونے سے Australian Dollar پر Asian Sessions کے آغاز پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ Chinese Economy کی بحالی Global Markets کیلئے انتہائی خوش آئند ہے. جس سے Risk Factor میں نمایاں کمی آئی ہے. جبکہ Australian Imports from Australia سکڑنے سے AUD کی طلب بھی کم ہوئی.
Chinese Retail Sales Report اور Industrial Production کی تفصیلات
National Statistics Bureau کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Industrial Production کی سالانہ سطح 6.2 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 5.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ معاشی ماہرین کیلئے گزشتہ ماہ کے یہ اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ کیونکہ نومبر 2024 میں یہ ریڈنگ منفی رہی تھی.
دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور سب سے بڑی صنعتی پاور Deflation کی شکار ہو رہی تھی۔ اگر رپورٹ کے دیگر پہلوؤں پر نظر ڈالیں تو ستمبر میں Fixed Assets Investment کی حکومتی سیکٹر میں سالانہ سطح 6.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں 5.7 فیصد آئی ہے۔ جس سے چینی نجی کمپنیوں پر دباؤ کے اثرات میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔
سب سے بڑا سرپرائز آج جاری ہونیوالی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی سیلز 3.7 فئصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.5 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح نومبر کی نسبت عام لوگوں کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوا ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دسمبر کے دوران ملک میں Unemployment کی شرح 4.0 فیصد رہی ہے۔ جو کہ گزشتہ ماہ 5.2 فیصد تھی ۔ ان نمبرز سے بھی Chinese Economy میں بحالی کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
Australian Dollar کا Chinese Financial Data سے تعلق۔
چین Australia اور New Zealand کا سب سے بڑا Trading Partner ہے۔ دونوں ممالک کی 60 سے 70 فیصد تجارت اسی کے ساتھ ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں ان Currencies کی سب سب زیادہ طلب بھی Asian Markets سے ہی پیدا ہوتی ہے۔
علاوہ ازیں چین International Trade میں Clearance کیلئے بھی ان Currencies کو استعمال کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Chinese Financial Reports کے اثرات خود China سے زیادہ Australia اور New Zealand پر پڑتے ہیں۔
AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔
چار گھنٹوں کے Trading Chart پر Australian Dollarنفسیاتی سطح 0.6200 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bearish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average ہے .
یہاں سے Aussie Dollarسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی 20SMA کے بالکل قریب ہے۔ اس کے سپورٹ لیولز 0.6180, 0.6160 اور 0.6130 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6260, 0.6285 اور 0.6305 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔