GBPUSD میں بحالی ، توقعات سے مثبت UK CPI Report ریلیز کر دی گئی.

Data raised uncertainty on Rates Cut Policy, surged demand for British Pound

UK CPI Report  ریلیز کر دی گئی ہے، جس کے اعداد و شمار سامنے آنے پر GBPUSD میں 1.2600 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے. ملک میں Headline Inflation تین ماہ  کے بعد Bank of England کے مقرر کردہ ہدف 2 فیصدسے اوپر آنے کے بعد Rates Cut Policy کے معاملے پر بے یقینی بڑھ گئی اور اس کے نتیجے میں British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا  ہے.

 UK CPI Report کی تفصیلات.

Office For National Statistics کے  جاری کردہ ڈیٹا میں Headline Inflation کی سطح 3.0 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ دسمبر 2024  کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.5 فیصد تھی.

اگر Core Inflation پر نظر ڈالیں تو اسکی ریڈنگ 3.7 فیصد آئی ہے۔  . سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 3.2 فیصد تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر Inflation میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا ہے. رپورٹ ریلیز ہونے سے GBPUSD سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، جبکہ Stocks کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی.

British Economy کی صورتحال.

اگر CPI Report میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا ذکر کیا جاتا ہے، تو یہ GBP کے لئے مثبت خبر  ہے۔ جب مارکیٹ یہ محسوس کرے گی کہ Headline Inflation میں کمی واقع ہوئی ہے. تو سرمایہ کار برطانوی معیشت میں اعتماد کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. تاہم Consumer Price Index کم ہونے پر رسک فیکٹر بڑھ جاتا ہے.

British Inflation Report  بینک آف انگلنڈ  کی Monetary Policy پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اگر مہنگائی کی شرح میں کمی کی بنیاد پر Interest Rate کی شرح کو کم رکھتا ہے، تو یہ پاؤنڈ کے لئے ایک منفی علامت ہو گی۔ تاہم، اگر مہنگائی کی شرح غیر متوقع طور پر بڑھتی ہے. تو بینک کو سود کی شرحیں بڑھانے پر مجبور کیا جا سکتا ہے، جس سے پاؤنڈ کی قیمت میںاضافہ ہو سکتا ہے

British Economy کو گزشتہ ایک برس میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے. اس کی بنیاد خدمات، صنعت، اور زراعت پر ہے۔ حالیہ برسوں میں، برطانیہ نے کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، جن میں Brexit کے اثرات، وبائی مرض کی مشکلات، اور عالمی معاشی بحران شامل ہیں۔ ان تمام عوامل نے معاشی شرح نمو پر اثر ڈالا ہے

.

GBPUSD کا تکنیکی جائزہ .

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Pound to USD میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ European Sessions  کے دوران یہ 1.2600 کی  سطح کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . 

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی ہے. جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish Momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے.  یہاں پر Technical Correction  کے امکانات بھی رد نہیں کئے جا سکتے. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے. اسی وجہ سے Bullish Bias  غالب ہے.

GBPUSD as on 19th Feb. 2025
GBPUSD as on 19th Feb. 2025

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button