برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی، British CPI Report کا اجراء

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ British CPI Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار ہیں۔ آج برطانوی محکمہ شماریات (Office of National Statistics) نے فروری 2023ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) جاری کر دیا جس کے مطابق ملک میں سالانہ افراط زر (Inflation) کی شرح 10.4 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ اس سے قبل 9.8 فیصد کی پیشگوئی جاری کہ گئی تھی۔ اس طرح مسلسل چوتھے ماہ پرائس انڈیکس دوہرے ہندسے میں رہا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار میں ذرائع توانائی کی قیمتوں میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ جاری ہونیوالی رپورٹ سے کریں تو اس میں ذرائع توانائی کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

حقیقی افراط زر (Core CPI) کی شرح 6.2 فیصد آئی ہے جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ 5.8 فیصد رہی تھی۔ ڈیٹا برطانوی معیشت میں افراط زر کی سنگین صورتحال کو ظاہر کر رہا ہے۔ جس سے روز مرہ اشیائے ضروریہ بالخصوص Food items اور Energy resources کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک بھی عام لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے پیکیج دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

توقعات سے زیادہ افراط زر سے بینک آف انگلینڈ کیلئے آج شام شرح سود میں جارحانہ اضافے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ماہرین اور ING سمیت تمام معاشی ادارے پیشگوئی کر رہے ہیں کہ افراط زر کی موجودہ سطح کو کنٹرول کرنے کے لئے مرکزی بینک آج 25 پوائنٹس کیش ریٹس اضافہ کرے گا۔ لیکن درحقیقت اسکے لئے مزید سخت پالیسی درکار ہے۔ تاہم حالیہ عرصے میں عالمی بینکاری نظام کے بحران میں کمی کیلئے 25 پوائنٹس سے زیادہ پالیسی ریٹس نہیں بڑھائے جائیں گے۔ تاہم مئی میں 50 یا اس سے بھی زیادہ بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے یورپی فوریکس سیشنز (European Forex Sessions) کے دوران GBPUSD کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

اسوقت GBPUSD بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) 1.2300 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ اسکی Fibbonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ اور Bullish Channel کا آغاز بھی ہے۔ یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 200 روزہ Moving Average کا بھی یہی پوائنٹ ہے۔ جبکہ یہ اپنی 100SMA اور 50 روزہ Extended Moving Average اور 20SMA سے اوہر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس سطح پر Buying Call دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے تاہم اوپر کے لیولز کو عبور کرنے کے لئے 1.2300 کی نفسیاتی سطح کا حصول ضروری ہے۔

اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 61 سے اوپر ہے جو کہ خریداری کا امکان اور متوازن بلش موومنٹ کی علامت ہے۔ سپورٹ لیولز 1.2260, 1.2210 اور 1.2160 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2300 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 1.2320, 1.2350 اور 1.2380 ہیں۔ تیسری حد عبور کرنے پر اسکا اگلا نفسیاتی ہدف 1.2500 ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button