USDCHF کی قدر میں مندی . Swiss Trade Balance ریلیز کر دیا گیا. .
Upbeat Financial Data raised demand for Swiss Franc in European Sessions

Swiss Trade Balance ریلیز کر دیا گیا ہے جس کے بعد USDCHF کی قدر میں 0.9000 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . توقعات سے مثبت ڈیٹا سامنے آنے کے بعد European Sessions کے دوران Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات.
Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025ء میں Trade Surplus نمایاں اضافے کے ساتھ 6.12 ارب فرانک رہا۔ معاشی ماہرین 3.49 ارب کی توقع کر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ دسمبر 2024 میں یہ ریڈنگ 3.49 بلیئن آئی تھی ، تاہم نظرثانی شدہ سرپلس 3.56 ارب فرانک رہا تھا۔
اعداد و شمار Swiss Economy کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟
ڈیٹا توقعات سے خاصا مثبت رہا ہے۔ جو کہ پہلے کوارٹر کے آغاز پر تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ International Trade میں Exports جنوری کی نسبت 45 فیصد بڑھ گئی ہیں ۔ جبکہ اس دوران Imports میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں بھی گزشتہ ماہ کی نسبت بحالی نظر آ رہی ہے۔ Swiss Watches کی Exports میں ماہانہ بنیادوں پر 35 فیصد بڑھ گئی ۔ علاوہ ازیں Gold Exports بھی 48 فیصد تک وسعت اختیار کر گئی ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز مثبت ہیں. بتاتے چلیں کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران Swiss Economy بحال ہوتی ہوئی دکھائی دی تھی.
خیال رہے کہ جون 2022 میں Switzerland نے Russia سے Gold Imports بند کر دی تھیں جس سے Jewelry کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست 2023 میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
USDCHF کا تکنیکی تجزیہ.
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر USD to Swiss Franc اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے جبکہ طویل المدتی 100 اور 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . تاہم 0.9000 بریک کرنے کے بعد یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دے گا . جس سے نیچے اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے .
نیز اس سطح پر یہ 0.8900 اور 0.8880 تک گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے. جس کا اختتامی سرا 0.8200 تک جاتا ہے . جو اسکی گزشتہ سال کے دوران کم ترین سطح تھی.

اسکا 14 روزہ Relative Strength Index اسوقت وسطی نقطے کے قریب 56 پر ہے جو کہ Selling Trend کو ظاہر کر رہا ہے . تاہم 0.8900 بریک کرنے پر یہ RSI بھی 45 پر آ جائیگا . جس سے اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی ہوتی ہے . مزیدنیچے جانے سے پہل وہاں پر محدود خرید داری شروع ہونے کا امکان ہے .
اسکے سپورٹ لیولز 0.8930 ، 0.8950 اور 0.8920 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.9030 ، 0.9060 اور 0.9080 ہیں . اسکا مجموعی منظرنامہ اسوقت Bearish ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔