Avanceon کے شاندار Financial Results اور Revenue Growth

Robust Project Backlog and New Orders Drive Strong Start to 2025

سال 2025 کا آغاز Avanceon Group کے لیے ایک مضبوط بنیاد کے ساتھ ہوا جہاں کمپنی نے 75 ملین ڈالر  Project Backlog رپورٹ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ،  پہلے کوارٹر کے Financial Results میں کمپنی نے  9.7 ملین ڈالر  کے  New Orders حاصل کیے. جو کہ ان کی Road to 100 حکمت عملی کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

آمدنی میں نمایاں بہتری: شاندار Revenue Growth

Q1-2025 میں گروپ کی آمدنی  2.5 ارب روپے رہی. جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28% Revenue Growth کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس کا بڑا سبب مشرق وسطیٰ میں جاری منصوبوں پر Revenue Recognition کی بروقت تکمیل رہی. جس نے گروپ کی مالی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مستحکم مارجنز: متاثر کن Financial Results

کمپنی نے 2025 کے پہلے کوارٹر میں Gross Margins کو 39% کی سطح پر مستحکم رکھا. جو کہ Q1-2024 کے مقابلے میں مثبت اشارہ ہے۔ اگرچہ Fixed Costs میں معمولی اضافہ ہوا جو کہ Annual Appraisal اور افراطِ زر کی وجہ سے تھا، لیکن Operating Efficiency کو برقرار رکھا گیا۔ یہ تمام عوامل مل کر کمپنی کے شاندار Financial Results کا سبب بنے۔

کمپنی کا تعارف

Avanceon Group جس کا اسٹاک کوڈ AVN  ہے. ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے. جس کا ہیڈ آفس Dubai میں ہے جبکہ Pakistan میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو Karachi میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں Lahore اور Islamabad میں ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 25کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

Pakistan Stocks Exchange میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ  کیلئے دستیاب ہیں

Avanceon بنیادی طور پر Technology اور Software کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ اسے TRG اور Netsol  کی طرح ہر فارمیٹ کی Stocks Trading میں پسند کیا جاتا ہے.

کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں United Arab Emirates کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ نہیان بن مبارک النہیان بھی شامل ہے . جو کہ Bank Alfalah Limited اور Wateen کے مالک بھی ہیں  . Avanceon دنیا کی ان اولین کمپنیوں میں شامل ہے جو کہ Robotics اور Artificial Intelligence کو Industrial Automation کیلئے استمعال کرتی ہیں.

زرِ مبادلہ کا خسارہ کم: مالی نظم و ضبط کا ثبوت

گروپ نے Q1-2025 میں  15 ملین  Exchange Loss رپورٹ کیا. جو کہ گزشتہ سال کے 2024 کے پہلے کوارٹر میں 28 ملین روپے Loss کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ اس بہتری کی وجہ پاکستانی روپے  اور امریکی ڈالر کے مابین کم اتار چڑھاؤ بتایا گیا. جو کمپنی کی مالی حکمت عملی کو مضبوط کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ Director Report کے مطابق، موجودہ Project Pipeline کمپنی کو آنے والے عرصے میں مسلسل ترقی کے لیے تیار کرتی ہے۔ Revenue Targets کو حاصل کرنے کے لیے تنظیم نے متعدد Strategic Realignments بھی شروع کیے ہیں. تاکہ Middle Eastern منصوبوں کو مکمل طور پر Revenue Stream میں تبدیل کیا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button