پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں نئے ہفتے کے پہلے دن تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں نئے ہفتے کے پہلے دن کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ چین اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کس دیا جانیوالا معاشی تحفظ اور 13 ارب ڈالرز کے معاشی پیکیج کا اعلان ہے۔ جس کے بعد پاکستان کے عالمی معاشی اداروں میں بطور ریاست دیوالیہ (Defaulter ) ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر پاکستان کی جون 2023ء تک کی یعنی اگلے سال کے دوسرے معاشی کوارٹر تک معاشی ضروریات پوری کرنیکی یقین دہانی کروائی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) میں نمایاں بہتری نظر آ رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس309 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ 42100 کی نفسیاتی اور اہم ترین حد عبور کرتے ہوئے 42165 پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 42207 اور کم تری لیول 41856 ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 132 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15300 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 15359 پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 15385 اور کم ترین لیول 15226 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button