یورو کی قدر میں کمی، ڈالر کی بحالی وسعت اختیار کر گئی.

EURUSD ہفتہ وار کم ترین سطح 1.1150 کے قریب آ گیا

یورو کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز سے شروع ہونئوالی امریکی ڈالر میں بحالی کی لہر آج وسعت اختیار کر گئی ہے۔

یورو کی قدر میں کمی کے محرکات

اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کا جائزہ لیں تو دراصل امریکی ڈالر کئی ہفتوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد دوبارہ اسٹرینتھ حاصل کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے اسکے مدمقابل کرنسیز اپنی سمت کھو رہی ہیں۔

عالمی عدم استحکام رسد اور ایشیائی مارکیٹس میں Smart Chips کی چینی مارکیٹس میں فروخت پر عائد امریکی پابندیوں کے بعد فریقین میں پائی جانیوالی ٹینشنز سے ایک بار پھر کساد بازاری (Recession) کے فیکٹر کی واپسی نے بھی ڈالر کے سرمایہ کاروں کو متحرک اور یورو سمیت دیگر ٹریڈنگ یونٹس کو Risk Assets میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی اقدامات کے جواب میں چین نے نہ صرف کلیئرنس کیلئے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ Brics کے معاشی فورم کو استعمال کرتے ہوئے رکن ممالک کی مشترکہ کرنسی بھی لانچ کرنے جا رہا ہے۔ اس سے دنیا کی دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان ایک نئی Cold War شروع ہونیکا اندیشہ ہے۔

یورپی اور امریکی معاشی رپورٹس کے اثرات

آج جاری ہونیوالی یورپی رپورٹس سے بھی یورو کو کوئی سپورٹ نہیں مل سکی۔ German PPI کے توقعات سے بلند اعداد و شمار آور European Current Account کا توقعات سے کم بیلنس دونوں کے سامنے آنے پر یورو اپنی 7 روزہ مضبوط سپورٹ کو توڑتے ہوئے اپنی بلش ٹرینڈ لائن کے اختتامی پوائنٹ پر آ گیا۔ ادھر کچھ دیر قبل پبلش ہونیوالی U.S Existing Home Report بھی امریکی ڈالر انڈیکس کیلئے عمل انگیز (Catalyst) ثابت ہوئی اور یہ واپس اپنی ایک ماہ قبل کی پوزیشن پر واپس آ گیا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

یورو کے ڈیلی ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو یہ اپنی ایک ہفتے کی بلش ٹرینڈ لائن کے اختتامی پوائنٹ کے قریب ہے۔ یہاں پر محض ایک سپورٹ بریک ہونے پر اسکا منظرنامہ منفی ہو جائے گا اور یہ Bearish Regression Chanel اختیار کر لے گا۔ جسکا اختتام 1.0900 کے قریب ہوتا ہے۔

یورو کی قدر میں کمی، ڈالر کی بحالی وسعت اختیار کر گئی.

اسکے ٹینکیکی انڈیکیٹرز Overbought Zone سے نیچے اصلاح (Correction) کا عمل جاری رہنے اور مومینٹم انڈیکیٹرز Sell on Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں۔ اسوقت یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ کے قریب موجود ہے جسکا پوائنٹ 1.1170 ہے۔ جبکہ اس سے اگلا Fibo Support لیول 1.1105 پر ہے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ 1.1170 کی سپورٹ بریک ہونے پر یہ 1.1105 کی طرف بیئرش پریشر کے زیر اثر منفی سمت ٹریڈ کر سکتا ہے۔

ادھر 4 گھنٹوں کی ٹریڈ میں بیئرش ایکسٹینشن کا عکس نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ اس دوران یورو 20 روزہ موونگ ایوریج کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آیا۔ موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 1.1170, 1.1140 اور 1.1105 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.1220, 1.1275 اور 1.1310 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button