PSX کے ٹیکنیکی اور مومینٹم انڈیکیٹرز کا تجزیہ

بنیادی جائزہ

آج PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکسچینج سے سرمائے کا مسلسل انخلاء دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ دو روز کے کریش کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے پنجاب کے وزیر اعلی کی برطرفی کے نوٹس کے اجراء میں تعطل کے باعث آج مارکیٹ میں کسی حد تک بحالی دیکھی گئی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس اختتامی سیشن کے دوران 495 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 39838 کی سطح پر بند ہوا آج اس کی کم ترین سطح 39330 اور بلند ترین لیول 39926 رہا۔

آج KSE30 انڈیکس 223 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14683 کی سطح پر مثبت انداز میں بند ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 14754 رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 345 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 243 کی قدر میں اضافہ، 88 میں کمی جبکہ 14 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج KSE100 انڈیکس اپنی 200 دن کی Moving Average کے 61.8 فیصد سے اوپر بحال ہوا ہے۔ جبکہ ابھی یہ اپنی 7DMA سے نیچے ہے جو کہ 40500 ہے۔ لیکن آج انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Resistance) کے بالکل قریب بند ہوا ہے۔ متوقع طور پر کل کے ابتدائی سیشن میں اسکا ہدف 40 ہزار کی سطح کو عبور کرنے کے بعد 40200 مزاحمتی حد (Resistance Level) کا حصول ہو گا۔ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 40500 اور تیسری 40800 ہے۔ اگر موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 39600، 39400 اور 39100 پر مضبوط لیولز ہیں تاہم تیسری نفسیاتی سپورٹ کو توڑنے کی صورت میں یہ انتہائی Bearish ایریا میں داخل ہو جائے گا۔ اسکا محور 39800 ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج جاری رکھنے کو ظاہر کر رہے ہیں۔ لیکن ممکنہ طور پر 40 ہزار کی بنیادی سپورٹ جسے انڈیکس نے دو روز قبل توڑا تھا (موجودہ نفسیاتی حد) کو دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ آج اگر صرف KSE100 کے شیئر والیوم کا جائزہ لیں تو اس میں 8 کروڑ 24 ہزار شیئرز کی لیں دین ہوا ہے۔ جو کہ PSX کے مجموعی شیئر والیوم (19 کروڑ 45 لاکھ) کا 42 فیصد بنتا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 43 فیصد Bearish جبکہ 43 فیصد ہی Bullish اور 14 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے یعنی مثبت اور منفی دونوں ہی ٹریگرز موجود ہیں۔

دوسری طرف KSE30 میں آج معمول سے زیادہ شیئر والیوم نظر آیا۔ آج اس نے 6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد شیئرز کا والیوم سمیٹ ہے۔ تھرٹی انڈیکس اپنی 7 روزہ Moving Average کے بالکل قریب آ گیا ہے جو کہ 14700 ہے۔ لیکن ابھی بھی 21 اور 50DMA سے نیچے ہے (یہ دونوں Moving Averages ہی 15 ہزار کے ہدف سے اوپر ہیں)۔ اسکے مومینٹم انڈیکٹرز بھی نیوٹرل موڈ ظاہر کر رہے ہیں لیکن ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Bulls کے معمول سے زیادہ جھکاؤ کا اشارہ دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح پر KSE30 کے سپورٹ لیولز 14600، 14300 اور 13900 ہیں جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 15 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کے بعد 15100، 15400 اور 15700 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button